" علیزے کو آپ سب آج ہی نکاح کر کے رخصت کر رہے تھے تاکہ مجھ سے بچا سکیں مگر دیکھیں۔۔۔"وہ عین وقت پر پہنچ چکا تھا۔ " میں ان سے شادی نہیں کروں گی۔" وہ کپکپاتے ہوئے سر جھکائے بولی۔ اس کی بات پر برہان شاہ نے قہقہ لگایا جیسے علیزے نے کوئی مذاق کیا ہو۔ "کیا ہوگیا ہے برہان۔۔ جیسا علیزے چاہتی ہے ویسا ہی ہو گا۔"آغا جان بولے۔ وہ کسی قیمت پر اپنے اعلی نسل آوارہ پوتے کی شادی اس سے نہیں ہونے دے سکتے تھے۔۔"میرے لئے کسی کی مرضی اہمیت نہیں رکھتی۔۔۔ علیزے کا نکاح مجھ سے ہی ہو گا۔۔۔ورنہ میں اس کی جان لے لوں گا۔۔ " اس نے علیزے کی گردن پر گرفت جمائی۔سب چلاتے ہوئے اس کی جانب بھاگے مگر تب تک علیزے ہوش کھوئی برہان کی باہوں میں جھول چکی تھی۔۔" آپ لوگ نکاح کی تیاری کریں جب تک میں اپنی دلہن کو ہوش میں لاتا ہوں۔۔۔"
" میں نے کہا ہے مجھے علیزے کے ہاتھ کا بنا ہوا ناشتہ ہی کرنا ہے۔۔۔۔۔ تو کیوں سب کی سمجھ نہیں آتی۔۔"وہ دھاڑا۔۔اس کی دھاڑ سے حویلی گونج اٹھی تھی۔سب کو لگتا تھا کہ وہ علیزے کو کسی نوکرانی سے بھی کم سمجھتا تھا۔ "کیا ہو گیا ہے۔ برہان۔۔۔اسے کالج کے لئے دیر ہو رہی تھی۔ آج وہ دیر سے اٹھی" "تو پھر آپ نے مجھے کیوں اٹھایا؟ جب وہ آجاتی تب مجھے اٹھا دیتیں۔۔۔ لے جائیں ناشتہ جب علیزے آئے گی تو میں بھی اٹھ جاؤں گا۔۔۔" وہ واپس کمبل سر تک تان چکا تھا۔ ساجدہ بیگم نے تاسف سے اپنے بیٹے کو دیکھا جس نے ایک نازک سی لڑکی کی زندگی عذاب بنا دی تھی اور وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتیں تھیں۔
انہوں نے ناشتہ اٹھایا اور کمرے سے باہر نکل گئیں چند گھنٹوں بعد علیزے کالج سے واپس آچکی تھی۔ وہ ابھی آکر بیٹھی ہی تھی ساجدہ بیگم اس کے پاس آئیں انہیں اس طرح علیزے سے بولنا اچھا نہیں لگ رہا تھا مگر اپنے مجبور تھیں۔ "علیزے۔۔۔ بیٹا پیپر کیسا ہوا۔۔۔" "ٹھیک ہوا۔۔۔ "علیزے نے مسکرا کر کہا اس گھر میں ساجدہ بیگم اور صادق ماموں ہی تھے جو اس کا خیال رکھتے تھے۔ " برہان نے صبح سے ناشتہ نہیں کیا ہے۔۔۔۔" علیزے کو تھکن ہو رہی تھی مگر وہ چاہ کر بھی منع نہیں کر سکتی۔۔۔
وہ اس حویلی کا مالک تھا برہان شاہ اور وہ یہاں کی عام سی مکین۔ " میں بنا دیتی مجھے لیٹ ہو گیا تھا اس لئے میرے ذہن میں نہیں رہا۔۔۔"وہ شرمندہ سی بولی۔ "نہیں نہیں تم تھوڑا آرام کرلو۔۔ میں نے بہت کوشش کی مگر تم جانتی ہو وہ کسی کی سنتا نہیں ہے۔۔" "کوئی بات نہیں۔۔ میں بنا دیتی ہوں۔۔" وہ اٹھی اور کالج یونیفارم کا دوپٹہ سر سے کھول کر کندھوں پر ڈالا۔ اسے بھی بھوک لگ رہی تھی مگر ابھی برہان کا ناشتہ تیار کرنے کی جلدی تھی آدھے گھنٹے میں وہ ناشتہ بنا کر اس کے کمرے کے باہر
خود کھڑی تھی۔ گیٹ کھٹکھٹانے کے بعد برہان نے اسے اندر آنے کی اجازت دی۔۔۔
وہ ہمیشہ ناشتہ اس کی ٹیبل پر رکھ کر چلی جاتی تھی آج بھی اس نے ناشتہ ٹیبل پر رکھا اور جانے کے لئے پلٹی مگر برہان کی آواز پر اس کے قدم تھمے۔ "رکو کہاں جا رہی ہو۔۔۔۔" برہان کی بھاری آواز کمرے میں گو نجی ۔ اس نے کی مدد سے سوئچ آن کیا۔ " میں ابھی آئی ہوں کالج سے تو چینج کرنے جا رہی ہوں۔" وہ بغیر پلٹے بولی" کیوں تم صبح میرے کمرے سے ہو کر کیوں نہیں گئیں؟ بہت پر نکل آئے ہیں لگتا ہے چیونٹی کے۔۔۔" "میری آنکھ نہیں کھلی
وہ گھبرا کر بولی۔اس کی ہتھیلیاں نم ہو چکی تھیں۔ "تو تمہیں الارم لگانا چاہیئے یا پھر میں تمہارے کمرے میں آکر تمہیں اٹھا دیا کروں۔۔اب ادھر مڑوگی بھی یا دیوار کو ہی دیکھتی رہو گی۔ " علیزے نے چہرہ موڑا مگر ابھی بھی اس کی نظریں زمین پر جمی ہوئی تھی۔۔۔۔
برہان نے شرٹ نہیں پہنی تھی۔ علیزے کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا۔ برہان نے بغور اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ نوٹ کئے۔ " تمہیں نہیں لگتا اس کی سزا بنتی ہے؟ تمہیں پتا ہے میں تمہارے علاوہ کسی کے ہاتھ کا ناشتہ نہیں کرتا پھر ۔۔۔" "سوری۔۔" وہ منمنائی۔ برہان اپنی شرٹ پہن چکا تھا۔ " ادھر بیٹھو۔۔"اس نے اپنے سامنے خالی جگہ پر اشارہ کیا تو ڈرتے ڈرتے بیٹھی۔ برہان نے ٹیبل سے ٹرے اٹھا کر درمیان میں رکھی۔ "سوچ رہا ہوں کیا سزا دی جائے تمہیں ؟" علیزے کا لفظ سزا سنکر ہی سانس خشک ہوچکا تھا۔۔۔۔
ایک بار اس کی بات نا سننے پر برہان نے اسے چھپکلی والے کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ایسی بہت سے باتیں تھیں جس کی وجہ سے وہ برہان کے سامنے آنے سے بھی گریز ہی کرتی تھی۔ " پلیز۔۔۔۔۔" "خبر دار رونے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔ ایک ۔۔۔۔آنسو نہیں نکلے تمہارا۔ یہ رکھا کھانا اور کھلاؤ مجھے تاکہ تمہیں پتا چلے کس کی زمیداری ہے یہ۔۔" اس نے کہا تو علیزے کی سانس سینے میں اٹکی۔ اس نے روہانسی نظروں سے برہان کو دیکھا مگر اس کے چہرے پر سنجیدگی طاری تھی۔ "کھلاؤ ۔۔۔ مجھے۔۔۔۔" اس کی آواز
بلند ہوئی۔۔۔
علیزے نے انڈے اور پراٹھے کا لقمہ بنا کر اسے کھلانا شروع کیا۔۔وہ جلد از جلد اسے کھلا کر یہاں سے جانا چاہتی تھی۔ آدھا ناشتہ ختم کرنے بعد برہان نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روکا۔ " میں جاوں۔۔" وہ جھٹ سے بولی۔ "میں نے کہا ہے؟ یا زیادہ جلدی ہے بھاگنے کی یہ ناشتہ کون ختم کرے گا ہاں ضائع کروگی اسے۔۔۔"وہ دانت پیس کر بولا۔ علیزے واپس بیٹھ چکی تھی۔ "کھاؤ اسے ابھی ختم کرو۔ پھر جانا۔۔"اس نے سنایا۔ علیزے کو ناچارہ باقی کا ناشتہ بمشکل ختم کرنا پڑا۔ وہ لب کچلتی یونہی بیٹھی رہی۔۔۔" جاؤ۔۔۔ اور آئندہ ایسا ہوا تو اچھا ہو گا۔۔ جانتی ہو نا مجھے تم؟ "اس کا لہجہ سرد تھا علیزے نے اثابت میں سر ہلایا اور باہر کی جانب بھاگی۔
" کہاں جا رہی ہو ؟؟؟" وہ ایک دم سے اس کے سامنے نمودار ہوا۔۔۔۔ اس کو دیکھ کر علیزے کے چہرے کا رنگ فق ہوا۔ " کہیں بھی نہیں۔۔۔ میں تو بس۔۔۔" " میں تو بس کیا؟ تم اتنا تیار ہوئی ہو کہاں جا رہی ہو ہاں؟۔۔۔ "اس نے سخت لہجے میں پوچھا۔ علیزے کو امید نہیں تھی کہ اس کے اندر اتنے سے بدلاؤ کو بھی وہ ایک نظر میں بھانپ لے گا۔ اس نے تیاری کے نام پر صرف کاجل لگا کر بال باندھے تھے۔۔ پنک رنگ کے کپڑوں میں ملبوس وہ مومی گڑیا لگ رہی تھی۔ " کہیں بھی نہیں۔۔۔ " اس نے گھبرا کر کہا۔ " یہ تم مجھ سے اتنا کیوں ڈرتی ہو؟ کھا جاؤں گا کیا میں تمہیں۔۔۔۔" اس نے ایک قدم علیزے کی جانب بڑھایا تو علیزے چند قدم پیچھے ہٹی۔۔۔
" پلیز مجھے جانا ہے۔۔" " تم نے کہا ابھی تمہیں کہیں جانا ہے؟؟ تم مجھ سے جھوٹ بول رہی ہو۔ " اسے گوارا نہیں تھا کہ کوئی اس سے جھوٹ بولے۔ "میری دوست کی برتھ ڈے ہے۔۔ میں نےاجازت لے لی تھی ماموں سے میں دس بجے سے پہلے ہی گھر آجاؤں گی۔" وہ جانتی تھی اب جھوٹ بولنے کا فائدہ نہیں ہے۔ "اوہ تو اتنی تیاری اس لئے ہو رہی ہے۔ تمہیں مجھ سے بی اجازت لینی چاہیئے تھی۔ جانتی ہو نا اس حویلی کا اصلی مالک کون ہے؟ تمہیں مجھ سے پوچھنا چاہیئے تھا علیزے۔۔۔" اب علیزے کو لگ رہا تھا کہ اس کا جانا ناممکن ہے۔۔۔۔
وہ واپس مڑ کر جا چکی تھی۔ اپنے کمرے میں بند ہو کر وہ رو رہی تھی۔ اس کی زندگی جیسی اب اس کی نہیں رہی تھی۔ وہ پہلی بار کہیں جا رہی تھی مگر برہان شاہ کو اس میں بھی مسئلہ تھا۔ برہان اپنی پیشانی مسلتا خود کو پرسکون کرنے کے لئے اپنے کمرے میں جا چکا تھا ساجدہ بیگم نے جب علیزے کے کمرے کو بند دیکھا تو انہیں تشویش ہوئی۔ وہ جیسے ہی اندر آئیں علیزے ایک کونے میں بیٹھی رو رہی تھی۔ "کیا ہوا علیزے تم تو جا رہی تھیں۔۔" " اب میرا دل نہیں۔۔۔۔"اس نے بے دردی سے اپنے گالوں پر بہتے آنسو رگڑے۔۔۔" کیوں کسی نے کچھ کہا ہے کیا؟ ضرور برہان نے کچھ کہا ہوگا۔۔ میں ابھی اس سے پوچھتی ہوں۔" وہ ایک نظر میں معاملہ بھانپ چکی تھیں۔
Story From The Novel
Alizey’s life in the haveli had slowly become a prison, with Burhan Shah controlling almost every aspect of her life. Though he constantly bullied and intimidated her, he seemed strangely particular about her presence and the smallest things she did. His obsession with having breakfast prepared only by her, his anger when she failed to appear, and his sudden awareness of every little change in her appearance left everyone convinced that there was something deeper behind his harsh behavior. Alizey, however, could only see the fearsome man who made her life miserable and whom she desperately tried to avoid.
That day, when Burhan discovered that Alizey had planned to attend her friend’s birthday without asking him, his temper flared. He reminded her that he was the true master of the haveli and that she should have sought his permission. Unable to bear another confrontation, Alizey returned to her room and broke down in tears. For the first time, she had been excited about going somewhere with her friends, but Burhan had once again taken that small happiness away from her. She felt trapped, as though her own life no longer belonged to her.
Sajida Begum found Alizey crying in the corner of her room and immediately understood what had happened. Seeing the helpless girl wipe away her tears, her heart ached. She knew Burhan’s cruelty had gone too far, and despite knowing how difficult it was to stand against him, she decided to confront her son. Meanwhile, Burhan sat alone in his room, trying to calm the storm of emotions he could not understand himself. He only knew that the thought of Alizey going somewhere without his knowledge had filled him with an anger far greater than it should have.Download Novel By Clicking Download Button Below
