Meri Duniya By Kiran Shafique - Novelians Castle

Novel NameMeri Duniya
WriterKiran Shafique
CategoryTawaif Based Novel

Most Attractive Sneak Peak Of Meri Duniya By Kiran Shafique

I was twelve years old when my father's funeral took place, that same night my uncle sold me to a brothel, where on the first day an old man came into the room to insult my honor. As soon as he saw me, he said, "You are still very young, so come with me, I will make you my daughter..." I ran away with him. He brought me to a mansion and said loudly near a room, "Sir, I have found the most beautiful and youngest girl for you, take this one..." And he pushed me into the room. As soon as I looked at the bed in front of me, I lost my life because she was...
The night was getting dark, just like my fate, which had turned black. I had no idea that I would come to this point in life and stay there from where it was impossible to return. At that time, I was in a place whose name is considered a sin, but my life showed me this day that I sat there and started mourning my fate...
It wasn't long before the door to this closed room opened, where my suffocating breaths were making me feel alive inside me. As soon as the door opened, I sat up straight and looked in front of me. I couldn't believe my eyes. There was the same girl who had locked me in this room. "Come on, get up and get out of here. Your fate has been decided and your customer has been found." Hearing this made me feel like I would never be able to take another breath.
"No, I won't come out." I shook her hand and tried to push her out of the room, but she failed miserably. The girl turned and slapped me and then dragged me and threw me in front of a person. I cried and as soon as I raised my head, there was the old man I was seeing for the first time in my life. Looking at me, he smiled, and my whole being was filled with excitement and my being started trembling.
I never thought in my life that I would come to such a dirty place that it would be impossible for me to imagine and today, perhaps my bid was being made in this dirty place. All this was unbearable for me. I started crying loudly. Then this old man came forward and held me by the arm and stood me up and took a thorough look at me. "No, you are not made for this place, so come with me..." He started dragging me and my screams started getting louder. Then he whispered in my ear and said something that made me feel calm in an instant...
He took me towards a car and after putting me in the car, he increased the speed of the car and said, "Where I am taking you, your life will become heaven and you will start breathing in the open air. Your luck is very good..." But at that moment, I could see my fate as a black stain that covered my entire being. The car stopped with a jolt and as soon as I raised my head and looked, a magnificent and magnificent mansion was standing there in all its glory. My eyes widened. Then this old man suddenly grabbed my hand and once again pulled me inside the mansion...
My heart started beating loudly. I wonder what all this was happening. Then he stopped in front of a large and magnificent room whose door was made of glass and all the scenes were visible from beyond the glass. But I kept listening to the person he called out to come out. "Sir, come out quickly and see what gift I have brought for you." Hearing this, the ground slipped from under my feet. I am a living and breathing human being, so to whom is he giving this gift??
But when no one came out after a while, the man again called the person sitting there who I could not see anywhere. He said, "Sir, I have brought you a great gift. Just look at her. She is so beautiful and young." He pushed me inside and I was shocked to see the person sitting in front of me. I could not believe my eyes and I was left in agony. A scream came out of my mouth spontaneously and this scream shook my entire being...
I could not believe my eyes, what a reality I had seen with these sinful eyes. I sat there on the ground and started trembling. Then the man came forward and whispered in my ear, hearing which my entire being started trembling. How could this be? Is this true or a lie? I did not understand anything and could not bear the reality that I had seen...
There it was, darkness fell before my eyes, and the last thing I saw with my mind sinking was that the same person came running towards me and took me in his arms. I was not aware of anything that happened after that. From then on, the transformation of my life began from here and I realized that my life could never be the same again, no matter what happened.

Urdu Sneak Peek

بارہ سال کی تھی جب ابا کا جنازہ اٹھا تو اسی رات چچا نے مجھے کوٹھے پر فروخت کر دیا جہاں پہلے دن میری عزت نوچنے ایک بوڑھا کمرے میں آیا تو مجھے دیکھتے ہی بولا " تو ابھی بہت کم عمر ہے تو میرے ساتھ چل میں تجھے بیٹی بنا کر رکھوں گا۔۔۔" میں اس کے ساتھ بھاگ گئی وہ مجھے ایک حویلی میں لے آیا اور ایک کمرے کے پاس بلند آواز میں بولا " سائیں آپ کے لئے سب سے خوبصورت اور کم عمر کی ڈھونڈ کر لایا ہوں یہ لیں۔۔۔۔"
اور مجھے دھکا مار کر کمرے میں بھیج دیا جوں ہی سامنے بستر پر پر نظر پڑی تو جان نکل گئی کیونکہ وہ تو۔۔۔۔۔۔۔
رات گہری ہو رہی تھی بالکل میرے نصیب کی طرح جو سیاہ ہو چکا تھا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں زندگی کے اس مقام پر آکر ٹھہر جاؤں گی جہاں سے واپسی ممکن ہی نہیں ہو گی میں اس وقت ایک ایسی جگہ موجود تھی جس کا نام لینا ہی گناہ سمجھا جاتا ہے لیکن میری زندگی نے مجھے یہ دن دکھایا کہ میں اس
جگہ بیٹھی اپنی قسمت پر ماتم کرنے لگی۔۔۔۔
تھوڑی ہی دیر گزری کہ اس بند کمرے کا دروازہ کھلا جہاں میری گھٹن آلودہ سانسیں میرے اندر مجھے زندگی محسوس کروا رہی تھی دروازہ کھلتے ہی میں ایک دم سے سیدھی ہو بیٹھی اور سامنے کی طرف دیکھا تو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا وہاں وہی لڑکی کھڑی تھی جس نے مجھے اس کمرے میں بند کیا۔۔۔ " چلو اٹھو نکلو یہاں سے تمہاری قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے اور تمہارا گاہک بھی مل گیا ہے۔۔۔۔" یہ سننا تھا کہ مجھے لگا میں اب کبھی اگلا سانس نہیں لے پاؤں گی۔۔۔۔۔
"نہیں میں باہر نہیں آؤں گی۔۔۔" میں نے اس کا ہاتھ جھٹکا اور اسے دھکہ دے کر کمرے سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں بری طرح ناکام ہو گئی اس لڑکی نے مجھے مڑ کر تھپڑ مارا اور پھر مجھے گھسیٹتے ہوئے ایک شخص کے آگے ڈال دیا میں نے روتے ہوئے جیسے ہی سر اٹھا کر دیکھا تو وہاں وہ بوڑھا موجود تھا جسے میں زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی تھی میری طرف دیکھ کر وہ مسکرایا تو میرے پورے وجود میں سنسنی دوڑ گئی اور میرا وجود کپکپانے لگا۔۔۔۔
میں نے زندگی میں بھی یہ نہ سوچا تھا کہ میں ایک ایسی گندی جگہ آؤں گی جس کا تصور ہی میرے لیے محال ہو گا اور آج اسی گندی جگہ پر شاید میری بولی لگائی جارہی تھی یہ سب کچھ میرے لیے نا قابل برداشت تھا میں اونچا اونچا رونے لگی تبھی اس بوڑھے نے آگے بڑھ کر مجھے بازو سے تھام کر کھڑا کیا اور میرا بھر پور
جائزہ لیا " نہیں تو یہاں کے لیے نہیں بنی تو چل میرے ساتھ۔۔۔۔" وہ مجھے لے کر گھسیٹنے لگا اور میری چیخیں اور بلند ہونے لگیں تبھی اس نے میرے کان میں سر گوشی کی اور ایک ایسی بات کہی جسے سن کر میں ایک دم سے پر سکون ہو گئی۔۔۔۔
وہ مجھے لے کر ایک گاڑی کی طرف آیا اور مجھے گاڑی میں ڈالنے کے بعد گاڑی کی رفتار بڑھا دی کہنے لگا " جہاں میں تجھے لے جارہا ہوں وہاں تیری زندگی جنت بن جائے گی اور تو کھلی فضا میں سانس لینے لگے گی تیری قسمت بہت اچھی ہے۔۔۔" لیکن مجھے تو اس وقت اپنی قسمت ایک سیاہ داغ کی صورت نظر آرہی تھی جو میرے پورے وجود پر چھانے لگی گاڑی ایک جھٹکے سے رکی اور جیسے ہی میں نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہاں ایک عالی شان اور شاندار کوٹھی اپنی پوری شان کے ساتھ کھڑی تھی میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں تبھی اس بوڑھے نے ایک دم سے میر ا ہاتھ پکڑا اور ایک بار پھر سے مجھے کھینچ کر اس کوٹھی کے اندر لے گیا۔۔۔۔
میرا دل زور زور سے دھڑ کنے لگا بھلا یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے تبھی وہ ایک بڑے سے شاندار کمرے کے آگے رک گیا جس کا دروازہ شیشے کا تھا اور شیشے کے پار سے سارے مناظر نظر آرہے تھے لیکن اس نے جسے پکار کر باہر آنے کا کہا میں اس کی پکار سنتی رہی۔۔ "صاحب جی جلدی سے باہر آئے دیکھیے تو میں آپ کے لیے کیا تحفہ لایا ہوں " یہ سن کر میرے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی میں تو ایک جیتی جاگتی انسان ہوں تو پھر یہ تحفہ کسے کہہ رہا ہے؟؟
لیکن جب تھوڑی دیر بعد بھی کوئی باہر نہ نکلا تو اس شخص نے دوبارہ سے وہاں بیٹھے شخص کو پکارا جو مجھے کہیں نظر نہیں آرہا تھا اس نے کہا کہ " سائیں میں آپ کے لیے ایک بہترین تحفہ لے کر آیا ہوں آپ ذراد دیکھیے تو صحیح کتنی حسین اور نو عمر لڑکی ہے۔۔" اس نے مجھے اندر دھکا دیا اور سامنے بیٹھے شخص کو دیکھ کر میں حیران رہ گئی مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا اور میں تڑپتی رہ گئی میرے منہ سے بے ساختہ ایک چیخ نکلی اور اس چیخ نے میرے پورے وجود کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔۔۔۔
مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ میں نے ان گنہگار آنکھوں سے کیا حقیقت دیکھی ہے میں وہیں زمین پر بیٹھ گئی اور کانپنے لگی تبھی وہ شخص آگے بڑھا اور اس نے میرے کان میں ایک ایسی سرگوشی کی جسے سن کر میر پورا وجود کانپنے لگا بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کیا یہ سچ ہے یا جھوٹ؟؟ مجھے کچھ سمجھ نہ آیا اس حقیقت کو برداشت نہ کر سکی جو میں نے دیکھی تھی۔۔۔
وہیں ڈھیر ہو گئی میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور ڈوبتے ہوئے ذہن کے ساتھ میں نے جو آخری منظر دیکھا تھا وہ یہ تھا کہ وہی شخص دوڑتا ہوا میری طرف آیا اور اس نے مجھے اپنی باہوں میں بھر لیا اس کے بعد جو کچھ بھی ہوا مجھے کچھ ہوش نہیں تھا تب سے میری زندگی کی کایا پلٹی یہاں سے شروع ہوئی اور میں نے محسوس کیا کہ اب میری زندگی کبھی بھی پہلے کی طرح نہیں ہو سکتی چاہے کچھ بھی ہو جائے۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post