Dill Ke Meherbaniyan By Kurasa Razi - Novelians Castle

Novel NameDill Ki Meherbaniyan
WriterKurasa Razi
CategoryForced Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Dill Ki Meherbaniyan By Kurasa Razi

The venue, decorated with electric lights and roses, echoing with laughter and the melodious melody, was suddenly plunged into silence. Along with the invited guests, Minha, who was sitting on the sofa on the stage, dressed in a red wedding dress and waiting for her groom, also stood up from her place looking at the people standing at the entrance. ...
There was a sense of surprise in the brown gazelle eyes, while the delicate heart was beating slowly under a fear and how could fear not take hold of it? The person entering through the entrance was his future mahram, who was holding the hand of an unknown girl with dignity. "Who is this Shahram? Where were you? Do you know that the time for marriage has come and delay is not right?" Shafiq Sahib, Shahram's father, saw Shahram approaching the stage and the question that was on everyone's mind was given voice.
"This is my wife, Baba!! And I have already married her, there is no room for another marriage." All those who were curious to know Shahram's answer were plunged into a deep sea of ​​uncertainty and bewilderment at his confession. These words were not just words, they were bombs that fell on the heads of everyone in Mirza Villa along with the words he said. The guests found a topic for gossip and the bride's makeup faded. Thick drops of salt water flowed from the brown bowls and soaked her red and white hair.
Shafiq Sahib, who was already going through the stages of restraint due to her absence, raised his hands, losing control at her answer. At last, silence fell due to the echo of this slap once again. Shabnam Begum struggled, but this was a slap while Arham Shahram's younger brother, his hands tied behind his back, was watching all this with expressive eyes.
"Your majali!!! Here I am ready to hand over all the rights to you and you have brought a woman to marry while you are outside." Afiq Sahib's words were bitter and his complexion turned red with mockery for Daniya who was with Shahram. "Baba!! I was not willing to accept this marriage. I have been forbidding you from this marriage until the very moment that I have only seen Minha as a sister and friend, but you were not ready to accept. I love Daniya and will never tolerate the humiliation of my wife." Shahram growled in a subdued tone.
"I do not accept it!! This house and no one in this house accepts this girl, your marriage was to be with Minha and it will be with her right now." Shafiq Sahib's decision was unwavering. Daniya's grip on Shahram's hand tightened.
" Absolutely not!! "I will never do this marriage." Shahram deviated. Before Shafiq Sahib could get angry and sit down again, Shabnam Begum immediately came near him and held his hand and stopped him...
"Shafiq has become such a spectacle, don't make him any more, don't give the guest any more opportunity to gossip, take a look at Minha. She doesn't deserve all of this. She doesn't deserve a person who has no value to her. She doesn't deserve a man whose heart is ruled by another woman. Don't pressure Shahram. Don't force her. If she forced herself to accept Minha, her life will be ruined." Shabnam Begum was unaware of her son's deviation. Seeing the frankness and harmony between Shahram and Minha, she thought that they would be happy to be together, while Shafiq Sahib also had the same thought. That's why he had blamed Shahram's deviation on some account and Shahram also He had simply refused, had not confessed his love for Dania.
Shafiq Sahib glanced at Minha standing behind him, her slumped figure, her mournful face wet with tears, and his heart was pierced. He did not have the courage to see his dear brother's only child, whom he had made a blister on his hand, scattered like this. His shoulders suddenly relaxed in retreat. "What should I do then, in the end, let this orphan girl, whom I had vowed to take care of, be humiliated in a crowded gathering? It is my mistake. I should not have trusted my disobedient children in Minha's case. I am the one to blame for this girl's humiliation today."
Shafiq Sahib spoke in a defeated tone. Shahram's head bowed in regret, while moisture fell in Shabnam Begum's eyes, seeing her husband's condition. "There is still time, Shafiq, there is a path that you will take to come out of regret and not "Minha will be filled with thorns of disgrace." Hearing Shabnam Begum's words, Shafiq Sahib's forehead became red. Shahram also raised his head and looked at him...
"What way?" Shafiq Sahib asked looking at him with questioning eyes. "Arham and Minha will marry, Shafiq, Arham will marry Minha." Shabnam Begum replied in a vague tone. Minha stuttered involuntarily. Shahram felt a shock. And Shafiq Sahib's anxious existence sank into tranquility. "Is Arham willing?" Shafiq Sahib did not take the risk of not knowing Reza this time. "He will not refuse." Shabnam Begum said confidently.
Shafiq Sahib looked at Arham, whose expressions were clear, he was silent and silence is often interpreted as yes. And thus, in a few moments, Arham was seated in Shahram's place and the stage of offer and acceptance was reached. "Minha son of Ayub, your marriage is to be performed with the current currency of fifty thousand Haq Mehr, Arham Mirza son of Shafiq Mirza, do you accept it?" !!! The Qazi Sahib asked for the support of the marriage.
Minha's lips were locked. What had happened to her a few moments ago or what was happening now was weighing heavily on her nerves. She had no heartfelt attachment to Shahram, despite the difference in age of just one year.

Urdu Sneak Peek

قہقہوں اور دلفریب گیت کے ساز سے گونجتا برقی قمقموں اور گلاب کے پھولوں سے سجا حال یکدم سناٹے میں ڈوبا تھا ۔ تقریب میں مدعو مہمانوں کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر موجود صوفے پر براجمان سرخ عروسی لباس میں ملبوس اپنے دلہے کی منتظر منہا بھی انٹرنس پر کھڑے نفوسوں کو دیکھتے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔
بھوری غزالی آنکھوں میں اچھنبے کا ڈیرہ تھا جبکہ نازک دل ایک خوف تلے سست روی سے دھڑکنے لگا تھا اور خوف اسے آخر کیونکر اپنی لپیٹ میں نا لیتا انٹرنس سے اندر داخل ہوتا شخص اُسکا ہونے والا محرم تھا جس نے ایک انجان لڑکی کا ہاتھ استحقاق سے تھام رکھا تھا۔ " یہ کون ہے شہرام؟ کہاں تھے آخر تم؟ جانتے ہو نکاح کاوقت ہو چلا ہے اور تاخیر درست نہیں " ۔ شفیق صاحب شہرام کے والد شہرام کو اسٹیج کے نزدیک آتے دیکھ وہاں موجود ہر فرد کے ذہن میں مچلتے سوال کو زبان دے گئے۔
" یہ میری بیوی ہے بابا !! اور نکاح میں کر چکا ہوں دوسرے نکاح کی گنجائش نہیں "۔ وہ سب جو شہرام کا جواب جاننے کو متجسس تھے اُسکے اعتراف پر بےیقینی و تحیر کے گہرے سمندر میں ورطہ زن ہوئے۔ یہ لفظ محض لفظ نا تھے بم تھے جو منہا کے ساتھ ساتھ مرزا ولا کے ہر فرد کے سر پر گرے۔ مہمانوں کو چہ مگوئیوں کا موضوع ملا اور دلہن کا سنگھار پھیکا پڑا۔ نمکین پانی کی موٹی موٹی بوندیں بھورے نین کٹوروں سے بہتے اُسکے سرخ و سفید عارض بھگوتیں چلیں گئیں۔
شفیق صاحب جو پہلے ہی اُسکی غیر موجودگی کے سبب ضبط کے مراحل سے گزر رہے تھے اُسکے جواب پر ضبط کھوتے ہاتھ اٹھا گئے۔ حال میں ایک بار پھر اس تھپڑ کی گونج کے سبب سناٹا چھایا۔ شبنم بیگم تڑپ اٹھیں لیکن یہ مار بجا تھی جبکہ ارحام شہرام کا چھوٹا بھائی ایک کونے میں ہاتھ پشت پر باندھے ہے تاثر نگاہوں سے یہ سب ہوتا دیکھ رہا تھا۔
"تمھاری یہ مجال !!! یہاں میری بھیجی تمام تر جملہ حقوق تمہیں سونپنے کو تیار بیٹھی ہے اور تم باہر منہ مارتے ایک عورت کو بیاہ لے آئے ہو ۔ آفیق صاحب کے لفظ تلخ تھے اور شہرام کے ہمراہ موجود دانیہ کے لیے تضحیک آمیز اُسکی رنگت سرخ ہوئی ۔ " بابا !! میں رضامند نا تھا اس شادی کے لیے عین موقع تک آپکو منع کرتا آیا ہوں کہ میں نے محض منہا کو ایک بہن اور دوست کی نگاہ سے دیکھا ہے لیکن آپ ماننے کو تیار ہی نا تھے میں دانیہ سے محبت کرتا ہوں اور ہر گز اپنی بیوی کی تذلیل برداشت نہیں کرو گا " ۔ شہرام دبے دبے لہجے میں غرایا۔۔
" مجھے قبول نہیں!! یہ گھر اور اس گھر کے کسی فرد کو یہ لڑکی قبول نہیں، تمھارا نکاح منہا سے ہونا تھا اور اسی سے ہوگا ابھی اسی وقت" ۔ شفیق صاحب کا فیصلہ اٹل تھا ۔ دانیہ کی گرفت شہرام کے ہاتھ پر مضبوط ہوئی۔
" ہرگز نہیں !! میں یہ نکاح ہر گز نہیں کرونگا "۔ شہرام نے انحراف برتا۔ قبل از که شفیق صاحب مارے طیش دوبارہ ہاتھ اٹھا بیٹھتے شبنم بیگم فوراً اُنکے نزدیک آتے اُنکا ہاتھ تھامتے انھیں روک گئیں۔۔۔
" شفیق اس قدر تماشابن چکا ہے مزید نا بنائے، مہمان کو مزید چہ مگوئیوں کا موقع نا دیں، ایک نظر منہا کو دیکھیں وہ ان سب کی مستحق نہیں وہ ایک ایسے شخص کی مستحق نہیں جس کے نزدیک اُسکی کوئی وقعت نا ہو وہ ایک ایسے مرد کی مستحق نہیں جس کے دل پر کسی اور عورت کا راج ہو آپ شہرام کو دباؤ میں مت لیں اُسے مجبور نا کریں گر اس نے مجبور ہوتے منہا کو اپنا لیا تو اسکی زندگی برباد ہو جائے گی " ۔ شبنم بیگم بیٹے کے انحراف سے ناواقف تھیں شہرام اور منہا کے مابین بے تکلفی اور ہم آہنگی دیکھ وہ تو یہ گمان کر بیٹھی تھیں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ پاتے خوش ہونگے جبکہ یہی گمان شفیق صاحب کا بھی تھا اسی سبب تو وہ شہرام کے انحراف کو کسی کھاتے میں نالائے تھے اور شہرام اُن موصوف نے بھی تو محض انکار برتا تھا دانیہ سے محبت کا اعتراف نہ کیا تھا۔
شفیق صاحب نے ایک نظر عقب میں کھڑی منہا پر ڈالی اُسکا لغزش زدہ وجود آنسوؤں سے تر سوگوار چہرہ دیکھتے اُنکے دل پر گھونسا سا پڑا۔ دل عزیز بھائی کی اکلوتی اولاد جسے انھوں نے ہاتھ کا چھالا بنا رکھا تھا اُسے یوں بکھرتے دیکھنے کی اُن میں ہمت نہ تھی۔ اُنکے کاندھے یکدم پسپائی کے عالم میں ڈھیلے ہوئے تھے۔ " کیا کروں پھر آخر میں، بھری محفل میں رسوا ہونے دوں اس یتیم بچی کو جس کی سر پرستی کا عزم اٹھایا تھا میں نے، غلطی میری ہے مجھے منہا کے معملے میں اپنی نافرمان اولاد پر بھروسہ کرنا چاہیے ہی نا تھا، میں ہی قصوروار ہوں آج اس بچی کی رسوائی کا "۔
شفیق صاحب شکست خوردہ لہجے میں گویا ہوئے ۔ شہرام کا سر مارے ندامت جھکا جبکہ شبنم بیگم کی نگاہوں میں شوہر کا یہ حال دیکھتے نمی اُتر آئی ۔ " اب بھی وقت ہے شفیق ایک راستہ ہے جسے اپناتے آپ پشیمانی سے نکل آئے گے اور نا منہا کے دامن میں رسوائی کے کانٹے بھرے گے "۔ شبنم بیگم کی بات سنتے شفیق صاحب کے ماتھے پر بل امڈ آئے ۔ شہرام نے بھی سر اٹھائے اُنکی جانب دیکھا ۔۔۔
" کیسا راستہ " ؟؟ شفیق صاحب نے استفہامیہ نظروں سے اُنھیں دیکھتے استفسار کیا ۔ " ارحام اور منہا کا نکاح شفیق ، ارحم کرے گا منہا سے نکاح " ۔ شبنم بیگم نے مبہم لب و لہجے میں جواب دیا ۔ منہا بے ساختہ لڑکھڑائی ۔ شہرام کو دھچکا سا لگا ۔ اور شفیق صاحب کا اضطرابی وجود طمانیت میں ڈوبا ۔ " کیا ارحام راضی ہے " ؟؟ شفیق صاحب نے اب کی بار رضا نا جاننے کا رسک نا لیا ۔ " وہ انکار نہیں کرے گا "۔ شبنم بیگم نے پر وثوق انداز میں کہا ۔
شفیق صاحب نے ارحام کی جانب دیکھا جسکے تاثرات سپاٹ تھے وہ خاموش تھا اور اکثر خاموشی کو ہاں ہی سمجھا جاتا ہے۔ اور یوں چند ہی لمحوں میں ارحام کو شہرام کی جگہ بٹھایا گیا اور ایجاب وقبول کے مرحلے کا آغاز ہوا ۔ " منها ولد ایوب آپ کا نکاح سکہ رائج الوقت مبلغ پچاس ہزار حق مہر ارحام مرزا ولد شفیق مرزا سے کیا جاتا ہے کیا آپکو قبول ہے " !!! قاضی صاحب نے عقد کی حامی مانگی۔
منہا کے لبوں پر قفل لگا اُسکے ساتھ چند لمحے قبل جو ہو چکا تھا یا جو اب ہو رہا تھا وہ اُسکے اعصاب پر گراں گزر رہا تھا ۔ شہرام کے ساتھ کوئی دلی وابستگی تو نا تھی عمر میں محض ایک سال کا فرق ہونے کے سبب دوستی تھی اپنائیت تھی بے تکلفی تھی اور انہی کو وجہ بناتے وہ اس رشتے کو دل سے قبول کر چکی تھی لیکن اب جب کا یہ پلٹ گئی تھی شہرام کے بجائے اُسکا نکاح اس سے تین سال چھوٹے ارحام سے ہونے کے در پر تھا تو ایک جھجھک ایک ہچکچاہٹ سی آڑے آرہی تھی یوں نا تھا کہ اُسے یہ رشتہ قبول نہ تھا وہ عقد کی حامی دیتے اپنا تن من ارحام کو سونپنے کو تیار تھی لیکن عمر کا فرق ایک پھانس سا بن گیا تھا۔۔۔
" قبول ہے " !! سر پر محسوس ہوتے شفیق صاحب کے شفقت بھرے لمس کو محسوس کرتے وہ سوچوں کے تسلسل سے نکلتے اپنے جملہ حقوق ارحام کے نام کر گئی ۔ " ارحام مرزا ولد شفیق مرزا آپ کا نکاح سکہ رائج الوقت حق مہر مبلغ پچاس ہزار منها ایوب سے کیا جاتا ہے کیا آپکو قبول ہے " !! قاضی صاحب نے ارحام کی رضا جاننی چاہی ۔ منہا نے اس تمام عرصے میں پہلی بار نظریں اٹھائے باہنی جانب صوفے پر براجمان سیاه شلوار قمیض میں ملبوس ارحام کو دیکھا۔
اُسکی نظروں کا ارتکاز خود کی ذات کو بنا دیکھ وہ ٹھٹھک سی گئی وہ بنا پلکیں جھپکائے سیاہ بے تاثر نگاہوں سے اُسے تک رہا تھا۔ اُسکا دیکھنے کا انداز منہا کے گلے میں گلٹی سی اُبھار گیا۔ نا جانے کیوں ایک عجب سا احساس رگ و پے پر دوڑتا چلا گیا تھا ۔ منہا نے فوراً نظریں جھکائیں ۔ " قبول ہے " ۔ اسکی نظریں جھکانے کی دیر تھی ارحام کی مردانا پر خشش آواز گونجی اور یوں یہ نکاح اپنے انجام کو پہنچا۔ دروازہ بند ہونے کی آواز اور کمرے کی فضا میں یکدم گھلتی ارحام کے مردانا کلون کی مہک محسوس کرتے وہ اپنی ذات میں سمٹی ۔ وہ اس سے بڑی تھی اس پر رعب جماتی آئی تھی لیکن اس صورتحال میں اس کا نظریں مقابل سے ملانا تک محال تھا۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post