Tere Bin Adhooray Hum By Zarish Hussain - Novelians Castle

Novel NameTere Bin Adhooray Hum
WriterZarish Hussain
CategoryGangster Based

Most Attractive Sneak Peak Of Tere Bin Adhooray Hum By Zarish Hussain

"Evacuate my house. Mm. I don't want you to rent it out," she said, hiding her nervousness. Haider stood up, wiping his face with a towel while exercising on the ground. He looked at the young girl standing in front of him, who was his landlord, who had rented it out to him two weeks ago despite her mother's objections to paying him five thousand more rent. "Good." She started rubbing her hands badly at Haider's question. How could she explain that she had only found out last night that Haider was not an ordinary person, but an accused who had been in jail for murder several times, and the charge against him was also for killing women. "It seems you heard something wrong about me. If you want more money, I will give it to you. But I will not vacate this house now. No matter what you do," he said in a cold tone, suddenly approaching her and pushing her against the wall.
She was cursing the heat on the road, wearing a lawn shirt and baggy jeans, she had a shawl-like scarf draped from one shoulder to the other, so that except for her head, everything else was covered with the scarf, she had a bag in one hand and a purse in the other. She was repeatedly wiping the sweat from her face with the hand that had the purse. She was walking muttering to herself, something was stuck in her foot, maybe a shopper was stuck, she was trying to get it out with her other foot, when suddenly her step staggered and she bumped into the person standing in front of her,
"Oh my God..." came out of her mouth involuntarily, she was thankful that she had not fallen while taking vegetables out of the bag. Raising her face, she looked at the person who had hit her with anger. As if it was all her fault that she had made him stagger because of her standing there. She was helpless, cursing herself for standing there. She stared at him and left. Opening the door of the house, she entered.
"Mama, after the upcoming one, I will repent if I even step outside in this heat." She had started as soon as she entered.
"Son, how many times have I told you that you don't start like this as soon as you enter the house, first of all, we greet each other." She repeated what she had said several times.
"Do you know how hot it is today?" She was really getting tired. Mama brought water from the kitchen. Which she drank all in one breath.
"What can I do with you, Maleeha..." She could only curse her.
"Well, I had to tell you that new tenants want to come. I got a call today."
"Well, this is a great thing, is it family?" She sat forward on the couch.
"No, I didn't discuss this, he was saying that he would visit the house today." Mama explained the details. She nodded in agreement and came to the room. She just wanted to take a bath to freshen up. After taking a bath, she came out and someone's voice reached her ears.
"Yes, Aunty has come to visit." Whoever it was spoke so well. Her voice was pleasant to the ears. She dried her hair with a towel and wrapped the sheet well. Her hair was outside the sheet. When she came out, two boys were sitting, one with her back to this side and right in front of her.
"Good morning, Maleeha, you have come, just show these children the house. The keys will be in my room." She told her and she brought the keys.
She started passing by them when he stood with his eyes lowered. Mama was noting one thing after another. She liked her style very much. Maleeha asked them to go and opened the door adjacent to the lounge and entered. One boy had stayed behind, perhaps stopping for a call, while another one bowed slightly behind her and entered through the gate. Maleeha wondered why she laughed.
"Are you laughing?"
"No," it was clear from her expression that she was suppressing her laughter. She looked at the boy carefully, he was the same one she had broken up with today. Maleeha looked at him again with annoyance. Haider did not understand this girl. She was a strange girl. Well, the house consisted of two rooms, a kitchen, a small living room, while the lawn connected the two houses, as if there was a door. It seemed that one house was divided into two.
"The house is fine, tell me the rent."
"Well, it is so that our previous tenants used to pay fifty thousand a month, since the country has developed now and inflation has also increased, so give me sixty thousand." Mama had fixed the rent at fifty.
"Don't you live in Defense?" he mocked. At which Maleeha made a face.
"That's your problem."
"Well, it can't be less?" To which she shook her head in the negative. Haider looked at her with sincere eyes and came back to Mama.
"Auntie, the house is good, but make the rent a little more reasonable. Sixty thousand is a bit too much." On which Mama looked at Maleeha and shrugged her shoulders.
"Who will stay in the house?" Mama asked.
"Yes, me and my cousin who was here with me just now."
"There is no woman?" Mama was right.
"No, actually my parents have passed away while Shahryar's parents are in the village, we both have come here for work." This tone was heart-stopping. Maleeha was thinking something while looking at him.
"Son, we cannot give you this house, you know, only my daughter and I live in our house, so it does not seem appropriate to rent the house to only men." He refused. While Haider looked at Maleeha once.
"Auntie, we will not disturb you at all." He tried to persuade her. But she smiled and denied it. He told him to think again and left.
"Well, I had to take sixty thousand from her." She spoke to Mama, who looked at her with displeasure.
"Tell me, why did you say sixty when it was agreed that it would be fifty thousand?" She thought of taking her class.
"Mama, it's so expensive.

Urdu Sneak Peek

"میرا گھر خالی کرو۔۔ مم۔۔مجھے تمہیں کرائے پر نہیں رکھنا"وہ اپنی گھبراہٹ چھپاتے بولی تو زمین پر ایکسرسائز کرتے حیدر تولیے سے اپنا چہرہ صاف کرتے کھڑا ہوا۔ سر تا پیر ایک گہری نظر سامنے کھڑی کم عمر لڑکی پر ڈالی جو اس کی مکان مالک تھی جس نے دو ہفتے پہلے ہی اسے پانچ ہزار زیادہ کرایہ دینے پر اپنی ماں کے منع کرنے کے باوجود کرائے پر رکھ لیا تھا۔ "خیریت۔۔"حیدر کے سوال پر وہ بری طرح ہاتھ مسلنے لگی۔۔کیسے بتاتی کہ کل رات ہی اسے معلوم ہوا تھا حیدر کو معمولی شخص نہیں بلکہ کئی بار قتل کے الزام میں جیل جانے والا ملزم تھا اور الزام بھی اس پر عورتوں کے قتل کا تھا۔"لگتا ہے کچھ غلط سن لیا آپ نے میرے بارے میں۔۔ اگر اور پیسے چاہیے دے دوں گا ۔۔پر یہ گھر تو اب میں خالی نہیں کروں گا۔۔چاہے تم کچھ بھی کرلو" اچانک اس کے قریب ہوتے اسے دیوار سے لگاتے وہ سرد لہجے میں بولا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سڑک پر چلتی گرمی کو کوس رہی تھی، لان کی کرتی اور بیگی جینز پہنے چادر نما دوپٹے کو اسنے ایک کندھے سے دوسرے کندھے تک ڈالا ہوا تھا، یوں کہ سر کے علاؤہ باقی سب دوپٹے سے ڈھکا تھا، ایک ہاتھ میں تھیلا تھا اور ایک میں پرس۔ پکڑے وہ بار بار پرس والے ہاتھ سے منہ پر آیا پسینہ صاف کر رہی تھی۔ وہ خود سے بڑبڑاتی چل رہی تھی، اسکے پاؤں میں کچھ لگا تھا شاید کوئ شاپر اٹک گیا تھا، وہ اسکو ض
دوسرے پاؤں سے نکالنے کی کوشش کر رہی تھی جب یکدم قدم لڑکھڑایا اور آگے کھڑے انسان سے وہ جا ٹکڑائ،
"اوہ میرے اللہ۔۔۔" منہ سے بے اختیار نکلا، شکر تھا کہ تھیلے سے سبزیاں نکال کر نہیں گری تھیں۔ چہرہ اٹھا کر اسنے خفگی سے ٹکرانے والے کو دیکھا۔ جیسے ساری غلطی اسکی تھی اسکے وہاں کھڑے ہونے کی وجہ سے اسکا پاؤں لڑکھڑایا تھا۔ وہ بے چارہ تو اسکے ایسے دیکھنے پر اپنے وہاں کھڑے ہونے کو کوس رہا تھا۔ وہ اسکو گھورتی وہاں سے چلی گئی۔ گھر کا دروازہ کھول کر وہ اندر داخل ہوئی۔
"ماما آئیندہ کے بعد میری توبہ اگر میں اتنی گرمی میں باہر قدم بھی رکھ جاؤں۔" وہ اندر داخل ہوتے ہی شروع ہو چکی تھی۔
"بیٹا کتنی مرتبہ کہا ہے کہ گھر میں داخل ہوتے ہی ایسے شروع نہیں ہو جاتے سلام کرتے ہیں سب سے پہلے۔" انہوں نے کئ مرتبہ کی بات دوبارہ اسکے گوش گزار کی۔
"آپ کو کیا پتہ آج کتنی گرمی ہے۔" وہ واقع ہی نڈھال ہو چکی تھی۔ ماما نے کچن سے پانی لا کر دیا۔ جو وہ ایک سانس میں سارا پی گئ۔
"میں تمہارا کیا کروں ملیحہ۔۔۔" وہ بس اسکو کوس ہی سکیں۔
"اچھا مجھے تمہیں بتانا تھا کہ نئے کراۓ دار آنا چاہتے ہیں۔ مجھے آج ایک کال آئ تھی۔"
"اچھا یہ تو بڑی اچھی بات ہے، فیملی ہے؟" وہ کاؤچ پر آگے ہو کر بیٹھی۔
"نہیں یہ تو میں نے ڈسکس نہیں کیا، وہ کہہ رہا تھا کہ وہ آج ہی گھر وزٹ کریں گے۔" ماما نے تفصیل بتائ۔ وہ سر اثبات میں ہلا کر روم میں آئ وہ بس باتھ لینا چاہتی تھی تاکہ کچھ فریش ہو جاۓ۔ نہا کر باہر نکلی تو کسی کی آواز کانوں میں پڑی۔
"جی آنٹی گھر وزٹ کرنے کے لیے آۓ ہیں۔" جو بھی تھا کتنا اچھا بولتا تھا۔ اسکی آواز کانوں کو بھلی سی لگی۔ وہ تولیے سے بال خشک کر کے چادر کو اچھے سے لپیٹا بال چادر کے باہر تھے، وہ باہر آئ تو دو لڑکے بیٹھے تھے ایک کی اس جانب پشت تھی، اور بلکل اسکے سامنے تھا۔
"اچھا ہوا ملیحہ تم آ گئ زرا ان بچوں کو گھر تو دکھا دو۔ چابیاں میرے روم میں ہوں گی۔" انہوں نے اسے کہا تو وہ چابیاں لے آئ۔
وہ انکے پاس سے گزرنے لگی جب وہ آنکھیں جھکا کر کھڑا ہوا، ماما ایک ایک چیز نوٹ کر رہی تھیں، انہیں اسکا انداز بہت اچھا لگا تھا، ملیحہ انہیں چلنے کا کہہ کر لاؤنج سے ملحقہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئ۔ ایک لڑکا پیچھے ہی رہ گیا تھا شاید کال کے لیے رکا تھا جبکہ ایک اسکے پیچھے قدرے جھک کر گیٹ سے داخل ہوا۔ ملیحہ کو جانے کیوں ہنسی آ گئی۔
"آپ ہنس رہی ہیں؟"
"نہیں" شکل سے صاف ظاہر تھا وہ ہنسی ضبط کر رہی تھی۔ اسنے غور سے اس لڑکے کو دیکھا وہ وہی تھا جس سے آج وہ ٹکڑائ تھی۔ ملیحہ نے دوبارہ اسے خفگی سے دیکھا۔ حیدر کو سمجھ نہیں آئ اس لڑکی کی۔ عجیب لڑکی تھی۔ خیر گھر دو کمروں ایک کچن، چھوٹے سے لیونگ روم پر مشتمل تھا جبکہ لان دونوں گھروں کو ملاتے تھے ایسے کہ ایک دروازہ موجود تھا۔ ایسا لگتا تھا ایک گھر کو دو میں تقسیم کیا گیا تھا۔
"گھر ٹھیک ہے، آپ کراے کا بتا دیں۔"
"اچھا تو ایسا ہے کہ ہمارے پچھلے کراۓ دار پچاس ہزار ماہانہ دیتے تھے، چونکہ اب ملک ترقی کر گیا ہے اور مہنگائی نے بھی ترقی کر لی ہے تو آپ کے ساٹھ ہزار۔ دے دیں۔" کرایہ ماما نے پچاس ہی طے کیا تھا۔
"ڈیفینس میں تو نہیں رہتے آپ؟" اسنے طنز کیا تھا۔ جس پر ملیحہ نے منہ بنایا۔
"یہ آپکا مسئلہ ہے۔"
"اچھا کچھ کم نہیں ہو سکتا؟" جس پر وہ نفی میں سر ہلا گئ۔ حیدر پرسوچ نظروں سے دیکھتا واپس ماما کے پاس آیا۔
"آنٹی گھر تو اچھا ہے مگر کرایہ تھوڑا مناسب کر دیں۔ ساٹھ ہزار کچھ زیادہ ہے۔" جس پر ماما نے ملیحہ کو دیکھا اسنے کندھے اچکا دئیے۔
"گھر میں کون کون رہے گا؟" ماما نے پوچھا۔
"جی میں اور میرا کزن جو ابھی یہاں میرے ساتھ تھا۔"
"کوئ خاتون نہیں ہے؟" ماما چونکہ تھیں۔
"نہیں جی دراصل میرے والدین کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ شہریار کے والدین گاؤں میں ہوتے ہیں، کام کے سلسلے میں ہم دونوں ادھر آۓ ہیں۔" اس لہجہ دل موہ لینے والا تھا۔ ملیحہ اسے دیکھتے کچھ سوچ رہی تھی۔
"بیٹا ہم آپ کو یہ گھر نہیں دے سکتے، آپ جانتے ہیں ہمارے گھر میں میں اور میری بیٹی ہی رہتے ہیں تو صرف مردوں کو گھر کراۓ پر دینا مناسب نہیں لگتا۔" انہوں نے انکار کر دیا۔ جبکہ حیدر نے ایک مرتبہ ملیحہ کو دیکھا۔
"آنٹی ہم آپ کو بلکل بھی ڈسٹرب نہیں کریں گے۔" اسنے کنوینس کرنے کی کوشش کی۔ مگر وہ مسکرا کر نفی کر گئیں۔ وہ انہیں ایک مرتبہ پھر سوچنے کا کہہ کر چلا گیا۔
"اچھا خاصہ میں نے اس سے ساٹھ ہزار نکلوا لینا تھا۔" وہ ماما سے بولی جس پر انہوں نے خفگی سے دیکھا۔
"تم مجھے یہ بتاؤ جب طے یہ ہوا تھا کہ پچاس ہزار میں دینا ہے تو تم نے ساٹھ کیوں کہا؟" انہوں نے اسکی کلاس لینے کا سوچا۔
"ماما اتنی مہنگائی ہو گئ ہے، ہماری انکم کم ہے۔ تو ہمیں اس بارے میں سوچنا چاہیے " اسنے آنکھیں گھما کر دہائی دی۔
"بیٹا جو لوگ رہنے آتے ہیں حالات کے مارے ہوتے ہیں، اپنا گھر بار چھوڈ کر آتے ہیں انکے لیے بھی اتنی ہی مہنگائی ہے جتنی ہمارے لیے ہے۔" ملیحہ ٹھیک ہے کہہ کر چلی گئ۔
وہ یونیورسٹی سٹوڈنٹ تھی، ابھی اسکا پہلا سال تھا۔ اپنی ماما کے ساتھ اکیلے رہتی تھی اسکے بچپن میں ہی اسکے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ وہ ماں کا سہارا تھی ماں اسکا سہارا تھی۔ انکا گزارا باپ کی پینشن اور اس گھر کے کراۓ سے ہوتا تھا۔ ملیحہ سیکنڈ ٹائم بچوں کو ٹیوشن دیتی تھی۔ جس سے گزارا اچھا ہو رہا تھا۔ وہ اگلے دن یونیورسٹی گئ تھی جب واپسی پر گھر کے قریب اسنے حیدر کو دیکھا۔
"او بھئ مسئلہ کیا ہے تمہارے ساتھ۔ ماما نے کراۓ پر گھر دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اور انکا فیصلہ بدلا نہیں ہے اس لیے پھوٹو۔" وہ اپنا بیگ کندھے پر درست کرتے بولی۔
"اسی سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، ہمیں گھر لازمی چاہیے، ہماری جاب افیکٹ ہو رہی ہے۔ آپ جتنا کرایہ کہیں گی اتنا دے دوں گا۔" وہ ملتجی انداز میں بولا۔
وہ پہلے ساتھ ہزار کہنے لگی تھی مگر ماما کی بات یاد آئ کہ کسی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔
"ففٹی فائیو تھاؤزینڈ!" اسکے ختمی لہجے پر وہ ہلکا سا مسکرایا۔ سر جھکا کر مسکراتا وہ کتنا اچھا لگتا تھا ملیحہ نے سوچا۔ خیر اسے کیا۔
"کل شفٹ ہو جائیں اور کرایہ ایڈوانس۔" وہ کہہ کر چلی گئی جبکہ حیدر کے چہرے کے تاثرات بدلے۔
"ہاں کام ہو گیا ہے۔" اسنے ائیر پیس میں کہا جو اسکے کان کے ساتھ لگا تھا۔ ملیحہ نے ماما کو جا کر بتا دیا کہ اسنے کراۓ داروں کو ہاں کر دیا ہے۔ اگر وہ تنگ کریں گے تو وہ اگلے مہینے کی فارغ کر دیں گے۔ ماما زیادہ مطمئین نظر نہیں آئیں مگر خاموش ہو گئیں تھیں۔ حیدر لوگ اگلے دن ہی شفٹ کر آۓ تھے، شہریار کوئ ڈبہ نکال رہا تھا وین سے جب ملیحہ یونیورسٹی سے واپس آ رہی تھی۔ حیدر نے اسے آتے نہیں دیکھا تھا۔ وہ کچھ بڑبڑاتی آ رہی تھی۔ حیدر نے ایک ڈبہ وین سے نکالا ابھی وہ سیدھا ہی ہوا تھا۔ جب اسکی ٹکڑ ہوئ تھی کسی سے۔
"اوہ میرے اللہ۔۔۔" وہی ایک ہی جملہ وہ جب بھی ٹکراتی تھی یہی کہتی تھی۔ وہ جانتا تھا اب وہ اسے خفگی سے گھورے گی۔ اور ویسا ہی ہوا۔ اپنے اندازے پر وہ اندر ہی اندر مسکرایا۔ جبکہ چہرہ سنجیدہ کی رکھا۔ اسے کوئ جواب نا دیتا دیکھ کر وہ پھر بولی۔
"اندھے ہو کیا دکھتا نہیں ہے؟" وہ غصے سے ناک چڑھا کر بولی۔ آج بھی وہ اپنے سٹائل میں موجود تھی۔
"آپ مجھ سے مخاطب ہیں؟" وہ سیدھا ہوتا بولا۔ اب کہ وہ یوں کھڑا تھا کہ سورج اسکے پیچھے چمک رہا تھا جسکی بدولت وہ اسکا چہرہ ٹھیک سے نہیں دیکھ پائ۔
"جی بد قسمتی سے۔ آپ کو دیکھنے کی عادت نہیں ہے؟" وہ چٹخ کر بولی۔ حیدر نے ناگواری سے اسے دیکھا۔ کیا بلا سر پر مسلط ہو گئی تھی۔
"مجھے سراسر آپ کی غلطی نظر آرہی ہے۔ میں باکس نکال رہا تھا جب آپ مجھ سے ٹکرائی ہیں۔ اگر چوکھٹے پر لگے دو بٹن کام نہیں کرتے تو دو گز لمبی زبان کو بھی آرام دیں۔" وہ کہہ کر تھوڑا آگے ہوا، اب وہ اسکا چہرہ دیکھ سکتی تھی۔ اسکی وائٹ شرٹ کے اوپر والے دو بٹن کھلے تھے، کف کہنیوں تک موڑے تھے، دھوپ سے ماتھے پر پسینہ صاف چمک رہا تھا، اسکی کالی آنکھیں اس وقت ہلکی سرخ ہو رہی تھیں۔ وہ بلا وجہ ہی اسے دیکھے گئ۔ وہ باکس شہریار کو پکڑا کر واپس مڑا۔
"اوہ لٹل ریڈ رائڈنگ ہڈ! راستہ دیں گی یا یہیں پر قومہ میں چلی گئیں ہیں۔" جس پر ملیحہ پیر پٹختی اندر چلی گئ۔ فریش ہو کر وہ کھانا کھانے بیٹھی۔
"ملیحہ زرا یہ ان بچوں کو تو کھانا دے آؤ، صبح سے بیچارے بھوکے ہوں گے۔" ماما دو کھانے کے ڈبے کچن سے لائیں۔
"ماما کون سے بچے۔" اسنے ناسمجھی سے پوچھا۔
"حیدر اور شہریار کو، بڑے ہی کوئ سلجھے ہوۓ بچے ہیں۔" وہ تو انکی فین ہو گئ تھیں" ملیحہ ان سے باکس پکڑتے، اپنے لان سے ملحق دروازہ کھول کر وہ ادھر آئ۔ لیونگ روم میں داخل ہوتے اسنے دیکھا، شہریار ایک صوفے پر لمبا لیٹا ہوا تھا، جیسے کافی کام کرنے کے بعد تھک جاتے ہیں، جبکہ حیدر لیپ ٹاپ پر کچھ ٹائپ کررہا تھا۔ شہریار اسے دیکھ کر گرتے گرتے بچا، پھر جلدی سے کھڑا ہوا۔
"ارے ملیحہ آپ۔۔۔" وہ سیدھا کھڑے ہوتے بولا حیدر نے سرسری سا دیکھا پھر اپنا کام کرنے لگا۔ ملیحہ حیدر کو دیکھتے بولی۔
"جی وہ ماما نے کھانا بھیجا ہے آپ لوگوں کے لیے۔" شہریار خوش دلی سے آگے بڑھا ڈبے پکڑ لیے۔
"بہت بہت شکریہ اس کی اشد ضرورت تھی۔ بہت بھوک لگی تھی شکریہ کہیے گا آنٹی کو." وہ خوش مزاج لڑکا تھا۔ جبکہ حیدر نے دوسری نظر تک نہیں ڈالی اس پر۔ وہ کھڑی سوچتی رہی ڈبے لے کر جاۓ یا بعد میں وہ خود ہی دے جائیں گے۔ بغیر ڈبے لیے وہ واپس آ گئ۔ کھانا کھاتے ہوۓ وہ کو سوچتی رہی بس اسنے سرسری سا ایک نظر اٹھا کر دیکھا تھا، اور پھر دیکھنا گوارہ نہیں کیا تھا۔ وہ لاشعور میں اسے ہی سوچتی رہی۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post