Junoon E Humnawa By Ayesha Majeed - Complete PDF

Novel NameJunoon E Humnawa
WriterAyesha Majeed
CategoryAge Difference + Second Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Junoon E Humnawa By Ayesha Majeed

"But why? What does business have to do with me? What does marriage have to do with me?" He was talking to his father on the phone. "It's very important, Asfand. Not only will we lose the Sherz, we won't have any backup plan." "Razi wants to marry Fariduddin's daughter. And by the way, she's in London. If you marry her, we can show Razi that our position is strong with Fariduddin's samadhi. Fariduddin himself is also happy with this. We don't have time. Send us a copy of the marriage certificate as soon as possible. I have sent your apartment or address to Farina." He said and hung up the phone.
He understood the delicacy of the occasion, but his heart was not even one percent happy with this marriage. Some time had passed when the doorbell of his apartment rang. Even without opening it, he understood who was coming. He was no stranger to him. The two of them had met many times and even knew each other as business friends. "This will be a paper relationship, Farina, and it will have no place in her personal life." That was the first thing he said, and Farina laughed uncontrollably.
Her father had said something else, but she herself was not that serious. She was certainly fond of Esfand's beauty and intelligence, but her priorities and desires used to change very quickly. "I heard that your marriage was forced." "I heard wrong! Who can force Esfandyar?" He said as he started signing the papers that Farina had brought. His heart was beating strangely and there was a face of Mehr in his eyes.
"When are you coming?" She was asking with great excitement and he was talking completely casually. Ever since he had signed the paper of Mir's secret temporary contract, he had been a little different. There was a strange silence inside him. He was avoiding Mehr, I don't know why. Whereas after that day, he had not even met Farina. "There are only fifteen or twenty days left." She was saying it happily. She kept counting the days of his coming and going and telling him. "This time the surprise is completely different." She always prepared surprises and kept them, gifts, trips, preparations, decorations... He could not understand how she could talk about surprises.
The next few days passed with more excitement but he was worried about facing her. A strange feeling arose in his heart. Although he was He had strictly instructed his father to keep this a secret and wanted to end the matter as soon as possible. He had to return and Mehr, who had been waiting for him for six years, had to respond to his dowry. This time, he was perhaps even more excited than Mehr, anxious and overjoyed, but before he could express this joy and feeling, that business problem arose.
The phone had been switched off. She had returned some time ago after getting an ultrasound done and was looking at the ultrasound after locking the room when suddenly she received something on her mobile. She opened WhatsApp and it was a picture sent by Rashida. As soon as she opened the picture, she was confused and then started zooming in on the picture. As soon as she read the marriage certificate carefully, her breathing stopped. She kept looking at the picture in a state of astonishment for several moments and then sent it to Esfand with trembling hands.
Her whole body, including her hands and feet, was shaking. Anxiety, uncertainty, anger, hatred, pain, what was it? She was suddenly angry. She screamed and got up and started picking up one thing and throwing it away. "How can you do this to me. How can you do this to me. How can you do this to me?" The next moment her phone started ringing and she picked it up. Her breathing was ragged. "Is that marriage certificate real?..." She asked in a trembling but very sharp voice.
"Meher. Look.." "I asked Esfand, is that marriage certificate real??" "Yes, but as you think." "Ah..." She screamed badly and picked up the phone and threw it against the wall. She was crying so badly that everyone was running towards her room after hearing her screams.
By then Esfand's face had turned white like a corpse. He was very restless and started calling his father. "Yes Esfand." "Who told Meher. I had forbidden it, I was just coming to Pakistan. Where is Meher??" He was extremely angry.
"She's fine, why are you worried? Relax." "She has a very delicate heart. I don't know what she will understand." "The one who understands, understand that you have not committed any sin." "Please, Baba!" He said and hung up the phone. He knew that his father would not understand, but he knew that something very wrong had happened at that time... After creating a commotion, she collapsed. When the family doctor was called, the doctor told him that she was four months pregnant, didn't they know? While everyone was filled with joy, Rashida was suddenly shocked and worried. If Asfand came to know about all this and saw her in this condition, then...
She was left with a shiver in her heart. "She was probably waiting for Asfand to arrive..." Safina said in a dull tone. Everyone was sad and sorry for her condition. She was a delicate-tempered and soft-spoken girl. No one had ever seen her so agitated. She had broken all the windows in the room. At that moment, she was still feverish in Safina's room. When she opened her eyes the next morning, she received news of Asfand's arrival. Safina tried to stop her, but she got up from her seat and walked out, looking at me.
"Have you come to make fun of me? Have you come to see the spectacle of my helplessness?" I had told someone.

Urdu Sneak Peek

" لیکن کیوں؟؟؟؟ کاروبار کا مجھ سے کیا تعلق نکاح سے کیا تعلق؟ وہ اپنے باپ سے فون پر بات کر رہا تھا۔ " بہت ضروری ہے اسفند ۔۔ ہم نہ صرف شیرز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے بلکہ ہمارے پاس کوئی بیک اپ پلان بھی نہیں ہو گا ۔۔'' " رضی فرید الدین کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔۔ اور اتفاق سے وہ لندن میں ہی ہے۔۔ اگر تم اس سے نکاح کر لیتے ہو تو ہم رضی کو یہ ظاہر کر سکتے ہیں فرید الدین کے سمدھی ہوتے ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔۔۔ ۔ فرید الدین خود بھی اس بات پر راضی ہے ۔۔ ہمارے پاس وقت نہیں ہے جلد از جلد نکاح نامے کی تصویر ہمیں بھیج دو۔۔ فارینہ کو میں نے تمہارے اپارٹمنٹ یا ایڈریس بھیج دیا ہے۔۔۔۔۔ " وہ کہہ کر فون بند کر گئے۔
وہ موقع کی نزاکت سمجھ رہا تھا لیکن ایک فیصد بھی اس کا دل اس نکاح پر راضی نہیں تھا کچھ دیر گزری تھی جب اس کے اپارٹمنٹ کی بیل بجی ۔ کھولے بغیر بھی وہ سمجھ گیا کہ آنے والا کون ہے۔ وہ اس کے لیے اجنبی نہیں تھی۔ وہ دونوں کافی مرتبہ مل چکے تھے اور ایک دوسرے کو بزنس فرینڈز کی حیثیت سے جانتے بھی تھے۔ " یہ ایک کاغذی رشتہ ہو گا فارینہ اور اس کی ذاتی زندگی میں کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔۔ '' وہ پہلی بات ہی یہی کر گیا تو فارینہ بے اختیار ہنس دی۔
اس کے باپ نے تو کچھ اور کہا تھا خیر وہ خود بھی اتنی سنجیدہ نہیں تھی۔ اسفند کی خوبصورتی اور وجاہت کی دلدادہ ضرور تھی مگر اس کے ترجیحات اور خواہشات بہت جلد بدل بھی جایا کرتے تھے ۔ " میں نے سنا تھا تمہاری شادی زبردستی ہوئی ہے ۔۔'' '' غلط سنا تھا! اسفند یار سے کون زبر دستی کر سکتا ہے ۔۔" وہ کہتے ہوئے کاغذات سائن کرنے لگا جو فارینہ لے کر آئی تھی۔ دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا اور آنکھوں میں مہر کا چہرہ تھا۔۔۔۔۔۔۔
" آپ کب آرہے ہیں ۔۔" وہ سوال کر رہی تھی بے حد پرجوشی سے اور وہ بالکل رسانیت سے بات کر رہا تھا جب سے وہ خفیہ عارضی کنٹریکٹ میر کا پیپر سائن کیا تھا تب سے وہ کچھ مختلف سا تھا اس کے اندر عجیب سی خاموشی چھائی ہوئی تھی وہ مہر سے کترا رہا تھا جانے کیوں۔۔ جبکہ اس روز کے بعد سے وہ فارینہ سے ملا بھی نہیں تھا۔ " بس پندرہ بیس دن رہ گئے ہیں ۔۔" وہ خود ہی خوشی سے کہہ رہی تھی۔ وہ اس کے آنے اور جانے کے دن گن گن کر اسے بتاتی رہتی تھی۔ " اس دفعہ کا سرپرائز بالکل مختلف ہے ۔۔" وہ ہمیشہ سرپرائز تیار کر کے رکھتی تحفے ، ٹرپس، تیاریاں سجاوٹ۔۔۔ وہ سمجھ نہ سکا کہ وہ کیسے سرپرائز کی بات کر رہی ہے۔
اگلے چند روز مزید پر جوش سے گزرے مگر وہ اس کا سامنا کرنے سے پریشان تھا۔ دل میں عجیب احساس برپا تھا۔ حالانکہ وہ اپنے باپ کو اس بات کو خفیہ رکھنے کی سختی سے تاکید کر چکا تھا اور جلد از جلد معاملہ ختم کرنا چاہتا تھا۔ اسے واپس لوٹنا تھا اور چھ سال سے اس کی منتظر مہر کو اس کی مہر کا جواب دینا تھا۔ وہ اس دفعہ شاید مہر سے بھی زیادہ پر جوش تھا بے چین تھا اور حد سے زیادہ خوش بھی لیکن یہ خوشی اور احساس ظاہر کرنے سے قبل ہی وہ کاروباری مسئلہ در پیش ہو گیا۔
فون بند ہو چکا تھا۔وہ کچھ دیر قبل ہی الٹرا ساؤنڈ کروا کر لوٹی تھی اور کمرہ بند کیے اس الٹرا ساؤنڈ کو دیکھ رہی تھی جب اچانک اسے موبائل پر کچھ موصول ہوا۔ اس نے واٹس ایپ کھولا تو وہ راشدہ کی طرف سے بھیجی گئی تصویر تھی اس نے جوں ہی تصویر کو کھولا وہ الجھی پھر تصویر کو زوم کر کے دیکھنے لگی۔ جیسے ہی اس نے نکاح نامے کو غور سے پڑھا تو اس کی سانسیں تھم کر رہ گئیں۔ وہ کئی پل تک صرف سکتے کی حالت میں اس تصویر کو دیکھتی رہی اور پھر کانپتے ہاتھوں سے اسے اسفند کی طرف بھیج دیا۔
اس کے ہاتھ اور پاؤں سمیت پورا جسم لرز رہا تھا بے چینی، بے یقینی غصہ، نفرت دکھ تکلیف کیا کچھ نہیں تھا وہ یک دم بری طرح چلائی اور اٹھ کر ایک ایک چیز اٹھا کر پھینکنے لگی۔ " آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔۔ کیسے کیسے ۔۔۔ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔۔ " اگلے پل ہی اس کا فون بجنے لگا اس نے فون اٹھایا۔ سانسیں جوار بھاٹا بنی ہوئی تھی "کیا وہ نکاح نامہ اصل ہے؟۔۔۔ " اس نے کانپتے مگر بہت تیز لہجے میں سوال کیا تھا۔
" مہر ۔۔ دیکھو۔۔'' " میں نے پوچھا اسفند کیا وہ نکاح نامہ اصلی ہے؟؟ " "ہاں مگر تم جیسا سمجھ رہی ہو '' '''آہ۔۔۔" وہ بری طرح چیخی اور فون اٹھا کر دیوار پر دے مارا۔ وہ بہت بری طرح رو رہی تھی اس کی چیخ سن کے سب دوڑتے ہوئے اس کے کمرے کی طرف آرہے تھے۔
ادھر اسفند کا چہرہ کسی لٹھے کی مانند سفید پڑ چکا تھا وہ بری طرح بےچین ہوتا اپنے باپ کو فون ملانے لگا۔ "ہاں اسفند ۔۔" " مہر کو کس نے بتایا۔۔ میں نے منع کیا تھا میں ابھی کہ ابھی پاکستان آرہا ہوں ۔۔ مہر کہاں ہے؟؟ " وہ حددرجہ غصے میں تھا۔
" وہ ٹھیک ہے تم کیوں پریشان ہو ریلیکس ہو جاؤ ۔۔ '' " وہ بہت نازک دل ہے ۔۔ پتا نہیں کیا سمجھے گی۔ " " جو سمجھتی ہے سمجھے تم نے کوئی گناہ نہیں کیا۔۔'' " پلیز بابا! " وہ کہہ کر فون بند کر گیا وہ جانتا تھا اس کا باپ نہیں سمجھے گا مگر وہ جانتا تھا کچھ بہت غلط ہو گیا تھا اس وقت۔۔۔ ایک ہنگامہ کھڑا کرنے کے بعد نڈھال ہو کر گر پڑی تھی۔ فیملی ڈاکٹر کو بلایا گیا تو ڈاکٹر نے ہی ان کو بتایا کہ وہ تو چار ماہ کی حاملہ ہے کیا وہ لوگ نہیں جانتے؟ جہاں ایک طرف سب میں خوشی کی لہر دوڑی تھی وہیں راشدہ یک لخت حیران و پریشان ہوئی تھی۔ اگر اسفند کو معلوم ہوا یہ سب اور اس نے اس کی یہ حالت دیکھ لی تو۔۔
وہ دل ہی دل میں جھر جھری لے کر رہ گئیں۔" وہ شاید اسفند کی آمد کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ " سفینہ نے پھیکے لہجے میں کہا تھا۔ اس کی حالت پر سب ہی افسوس اور تاسف کا شکار تھے۔۔ وہ نازک مزاج اور دھیمے لہجے والی مہر تھی کسی نے کبھی اسے یوں اشتعال میں نہیں دیکھا تھا وہ کمرے کے سارے شیشے چکنا چور کیے ہوئے تھی اس پل بھی وہ سفینہ کے کمرے میں بخار سے تپ رہی تھی۔ اگلی صبح اس کی آنکھ کھلی تو اسے اسفند کے آنے کی خبر ملی سفینہ نے لاکھ روکا مگر وہ تن فن کرتی اپنی جگہ سے اٹھ کر باہر چلی آئی۔
"کیا میرا مذاق اڑانے آئے ہیں؟ میری بے بسی کا تماشہ دیکھنے آئے ہیں۔۔ کہا تھا ناں کسی اور کو زندگی میں لانے سے پہلے مجھے نکالنا ہوگا۔۔ میری پیٹھ میں خنجر کیوں گھونپا اسفند! " وہ اس پر چلائی۔ اسفند کے لیے اس کا یہ روپ بالکل نیا تھا اس نے کبھی اس کی بلند آواز نہیں سنی تھی۔ " مہر۔۔ " " نام بھی مت لیں میرا! " وہ اس کے سینے سے وھکیلتی دھاڑی تھی۔ "آپ جیسے پتھر دل انسان پر میں نے اپنا سب کچھ وار دیا۔۔ بہت افسوس ہے مجھے ۔ " اس کی آنکھیں خون چھلکا رہی تھیں۔ "میری بات سنو '' کچھ نہیں سننا میں نے اپنی بکواس بند کریں ۔۔" اس نے آن کی آن میں ایک زور دار تھپڑ اسے رسید کیا تھا۔ اسفند کو اپنا سانس لینا مشکل لگا۔
وہ پلٹ کر گئی اور واپس آئی تو ہاتھ میں الٹراساؤنڈ کی رپورٹ تھی اس نے وہ رپورٹ اسفند کے منہ پر مار دی۔" یہ ہے وہ وجہ جس کے لیے آپ نے نیا راستہ اختیار کیا ہے ناں! تو پھر نیا راستہ مبارک ہو آپ کو ۔۔ اب دوبارہ لوٹ کر میرے پاس مت آئیں۔۔ مجھے ابھی کے ابھی طلاق دیں۔۔ " " مہر میری بچی ۔۔ '' کوئی کچھ نہیں بولے گا۔" وہ یک دم حلق کے بل چلائی۔ اسفند نے آگے بڑھ کر اسے پکڑنے کی کوشش کی تھی۔
"مہر پلیز ۔۔" ریلیکس کرو پہلے سن تو ۔۔ " " نہیں سننا۔۔ چھوڑو مجھے ۔۔" وہ خود کو چھڑانے کی کوشش کر رہی تھی اور پیچھے چبوترا تھا۔ اسفند کو ڈرتھا کہ وہ گر نہ جائے وہ کسی بھی طرح سے اپنے حواسوں میں نہیں تھی۔ "اگر آپ واقعی مرد ہیں تو مجھے ابھی طلاق دیں " وہ سب کے سامنے غرائی تھی جبکہ اسفند کی آنکھیں غصے اور بے بسی سے سرخ پڑنے لگی تھیں کاش وہ جان پاتی کہ لفظ طلاق سے اسفند کا دل تڑپا رہا تھا۔ " چھوڑیں۔۔ '' مہر ۔۔ مہر ۔۔ گر جاؤ گی۔۔" مگر وہ مسلسل خود کو چھڑانے کی کوشش میں تھی اسی اثنا میں اسفند نے طیش میں آکر اس کے چہرے پر تھپڑ رسید کر گیا۔
اگلے ہی پل منظر پر سناٹا چھا گیا۔ اس کی آنکھیں یک دم ساکت ہوئیں وہ جو خود کو چھڑانے کی کوشش کر رہی تھی ٹھہر گئی دکھ ، صدمہ اور حیرانی سے اسفند کی آنکھوں میں دیکھتے وہ ہوش و حواس سے بیگانہ ہو چکی تھی۔ اسفند نے یک دم سب کے سامنے اسے آغوش میں بھرتے خود میں بھینچ لیا تھا۔ اور وہ لمبا چوڑا مرد وہاں بیٹھا بلک بلک کر رویا۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post