Tera Junoon Had Se Barh Gaya By Huma Qureshi - Complete PDF

Novel NameTera Junoon Had Se Barh Gaya
WriterHuma Qureshi
CategoryForced Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Tera Junoon Had Se Barh Gaya By Huma Qureshi

"This naughty girl was in Shazal's room all night. Both of them were celebrating the whole night. Tai Jaan was telling all the family members of Cheek Cheek. Marha had gone to Shazal's room to clean at night, so Iqra had locked the door from outside to defame her from behind. Iqra liked Shazal, but she felt threatened by Marha that she might snatch her Shazal. She wanted to get her out of the house, that's why mother and daughter had hatched this conspiracy together, but who knew that this conspiracy would backfire on them." If it is true that Marha slept in my room one night and became infamous, then I am ready to name her for the rest of my life. I want to marry Marha, call the marriage officer. And I want Marha in the form of a bride. You will make Marha my bride. "He had left, ordering Iqra...
A loud voice echoed in the silence, shaking the kitchen walls. "Do you intend to spend the whole day in this kitchen or will someone else come and do the outside work?" It was Tai Shahana's sharp voice that sounded right on target. The spoon in Marha's hand paused for a moment. She took a deep breath and pushed back her tears. It was six in the morning and she had been preparing breakfast for the past hour. The fatigue was clearly visible on her face, but in this house, her fatigue had no importance. "Tai, the parathas are just ready, I will bring them now," Marha replied in a low voice. Tai Shahana made a face after hearing this and went towards the dining table. After Marha's father's death, this house was her entire universe, but these walls only made her feel cold. She knew that she was nothing more than a burden here. Suddenly, a soft hand touched her shoulder. She turned around and When I saw it, Auntie Banu was standing there. Auntie wiped the sweat from Marha's forehead with the corner of her scarf and whispered, "Be patient, my child, Allah is watching everything." "Your time will also change." Marha nodded with a faint smile and picked up the tray and came out. At the dining table, Taaya Jan was sitting as usual, hiding his face behind the newspaper. He avoided getting involved in household matters so that he could avoid his wife's harsh words. Marha silently placed a cup of tea in front of him. He looked at her from the corner of the newspaper. There was a helplessness and apology in his eyes, but his tongue was silent. The day passed as usual, but as the evening shadows deepened, the atmosphere of the house suddenly changed. A car horn honked outside and an alert expression came on everyone's faces. It was time for Shazil to come. Shazil, who was the main pillar of this house and in front of whose formidable personality, even Tai Shahana's loud voice automatically lowered. Marha was standing on one side, clearing the table. The door opened and Shazil entered. His tired but attractive personality created a silent pressure in the entire lounge. Iqra, who was Shahana's daughter, immediately fixed her hair. He moved forward. He quickly placed a glass of water on a tray and presented it to Chazelle. "You came home from the office very late today, Chazelle." "You must be very tired," Iqra said in a very sweet tone.
​Shazal raised her glass without saying anything. Her eyes did not rest on Iqra, but on Marha, who was standing directly in front of her. Marha's downcast face, tangled hair, and sadness in her eyes seemed to be saying a lot. Shazal took a sip of water and walked silently towards her room. She did not respond to Iqra's words. Iqra had felt Shazal's deep gaze. A fire of jealousy flared in her chest. She angrily slammed the tray on the table and signaled Marha to go to the kitchen. Iqra could not bear Shazal to pay attention to this orphan girl instead. When dinner began, there was a strange tension in the atmosphere. Shazal was eating silently while Tai Shahana's eyes were searching for Marha to vent her anger on something. "Why is there so much salt in this curry?" Tai Shahana suddenly shouted. "You I have told you a thousand times to prepare food carefully, but your mind is elsewhere. You have developed the habit of breaking free bread." Marha bowed her head and quietly began to pack the dishes. She knew that answering meant listening to more. Shazal placed the spoon on the plate. Her forehead was furrowed. She looked at Tai Shahana. Her eyebrows were furrowed and there was a dangerous seriousness on her face. She didn't say anything, just stopped her hand and pushed the chair back and got up. The fact that she left her unfinished meal like this was enough for Tai Shahana. She immediately fell silent, but her anger had doubled now. After eating, Iqra went straight to her mother's room. As soon as the door closed, she burst out. "Mom, did you see how Shazal noticed this Marha today instead of looking at me? I'm afraid he might make her sit on top of him." Shahana sat on the bed and held her daughter's hand. "Don't worry, Iqra. "I will not let this girl stay in this house for long. We will have to do something tonight so that Shazil himself pushes her out." Both mother and daughter started planning in hushed words. They did not know that Auntie Banu was standing outside the door. When Auntie heard their whispers, her heart sank. She was worried about what these two were going to do with this helpless girl now, but she was forced by her helplessness. The night had grown quite deep.

Urdu Sneak Peek

" یہ منہوس لڑکی رات بھر شازل کے کمرے میں تھی۔ دونوں رات بھر رنگ رلیاں مناتے رہے ہیں۔تائی جان چیخ چیخ کے سارے گھر والوں کو بتا رہی تھی۔مرہا رات کو شازل کے کمرے میں صفائی کرنے گئی تھی تو پیچھے سے اسے بدنام کرنے کے لیے اقرا نے باہر سے دروازہ بند کر دیا تھا۔ اقرا شازل کو پسند کرتی تھی لیکن اسے مرہا سے خطرہ محسوس ہو رہا تھا کہ وہ کہیں اس کا شازل نہ چھین لے وہ اسے گھر سے نکلوا دینا چاہتی تھی اسی لیے ماں بیٹی نے مل کر یہ سازش رچائی تھی لیکن کون جانتا تھا یہ سازش الٹا انہیں پہ آ جائے گی۔" اگر ایسا ہے کہ مرہا ایک رات میرے کمرے میں سو کر بدنام ہو گئی تو میں ساری زندگی کے لیے اس کو نام دینے کے لیے تیار ہوں۔میں مرہا سے نکاح کرنا چاہتا ہوں نکاح خواں کو بلائیں۔اور مرہا مجھے بالکل دلہن کے روپ میں چاہیے۔۔ تم مرہا کو میری دلہن بناؤں گی۔ " وہ اقرا کو حکم دیتا وہاں سے جا چکا تھا۔۔۔۔۔
خاموشی میں ایک زور دار آواز گونجی جس نے کچن کی دیواروں کو بھی جیسے ہلا دیا۔ "کیا سارا دن اسی کچن میں گزارنے کا ارادہ ہے یا باہر کے کام کوئی اور آ کر کرے گا؟" یہ تائی شاہانہ کی کڑک دار آواز تھی جو سیدھا نشانے پر لگتی تھی۔ مرہا کے ہاتھ میں پکڑا چمچ ایک پل کے لیے رکا اس نے گہری سانس لی اور اپنے آنسوؤں کو پیچھے دھکیلا۔ صبح کے چھ بجے تھے اور وہ پچھلے ایک گھنٹے سے ناشتہ تیار کر رہی تھی۔ اس کے چہرے پر تھکاوٹ صاف ظاہر تھی لیکن اس گھر میں اس کی تھکاوٹ کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ "تائی جان بس پراٹھے بن گئے ہیں میں ابھی لے کر آتی ہوں" مرہا نے دھیمی آواز میں جواب دیا۔ تائی شاہانہ اس کی بات سن کر منہ بناتی ہوئی ڈائننگ ٹیبل کی طرف چلی گئیں۔ مرہا کے والد کے انتقال کے بعد یہی گھر اس کی کل کائنات تھا مگر یہ دیواریں اسے صرف سرد مہری کا احساس دلاتی تھیں۔ وہ جانتی تھی کہ وہ یہاں ایک بوجھ سے زیادہ کچھ نہیں۔ اچانک ایک نرم ہاتھ نے اس کے کندھے کو چھوا۔ اس نے مڑ کر دیکھا تو بانو ماسی کھڑی تھی۔ ماسی نے اپنے دوپٹے کے پلو سے مرہا کے ماتھے سے پسینہ صاف کیا اور سرگوشی کی "صبر کر میری بچی اللہ سب دیکھ رہا ہے۔ تیرا بھی وقت بدلے گا۔"
​مرہا نے پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سر ہلایا اور ٹرے اٹھا کر باہر آ گئی۔ ڈائننگ ٹیبل پر تایا جان اپنے روزمرہ کے معمول کے مطابق اخبار کے پیچھے چہرہ چھپائے بیٹھے تھے۔ وہ گھر کے معاملات میں پڑنے سے گریز کرتے تھے تاکہ بیوی کی کڑوی باتوں سے بچ سکیں۔ مرہا نے خاموشی سے ان کے سامنے چائے کا کپ رکھا۔ انہوں نے اخبار کے کونے سے اسے دیکھا ان کی آنکھوں میں ایک بے بسی اور معذرت تھی مگر زبان خاموش تھی۔ دن اپنے معمول کے مطابق گزر گیا لیکن جیسے ہی شام کے سائے گہرے ہوئے گھر کا ماحول یکدم بدلنے لگا۔ باہر گاڑی کا ہارن بجا اور سب کے چہروں پر ایک الرٹ سا تاثر آ گیا۔ یہ شازل کے آنے کا وقت تھا۔ شازل جو اس گھر کا اصل ستون تھا اور جس کی رعب دار شخصیت کے سامنے تائی شاہانہ کی اونچی آواز بھی خود بخود نیچے آ جاتی تھی۔ مرہا ایک طرف کھڑی میز صاف کر رہی تھی۔ دروازہ کھلا اور شازل اندر داخل ہوا۔ اس کی تھکی ہوئی لیکن پرکشش شخصیت نے پورے لاؤنج میں ایک خاموش دباؤ پیدا کر دیا۔ اقرا جو شاہانہ کی بیٹی تھی فوراً اپنے بال سنوارتی ہوئی آگے بڑھی۔ اس نے جلدی سے پانی کا گلاس ٹرے میں رکھا اور شازل کے سامنے پیش کیا۔ "آج آپ کو آفس سے آنے میں بہت دیر ہو گئی شازل۔ آپ بہت تھک گئے ہوں گے" اقرا نے نہایت مٹھاس بھرے لہجے میں کہا۔
​شازل نے بنا کچھ کہے گلاس اٹھایا۔ اس کی نظریں اقرا پر نہیں بلکہ سیدھا سامنے کھڑی مرہا پر جا کر ٹھہر گئیں۔ مرہا کا اترا ہوا چہرہ الجھے بال اور آنکھوں کی اداسی جیسے بہت کچھ کہہ رہی تھی۔ شازل نے پانی کا گھونٹ بھرا اور خاموشی سے اپنے کمرے کی طرف چل پڑا۔ اس نے اقرا کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ اقرا نے شازل کی اس گہری نظر کو محسوس کر لیا تھا۔ اس کے سینے میں حسد کی ایک آگ سی بھڑک اٹھی۔ اس نے غصے سے ٹرے میز پر پٹخی اور مرہا کو کچن میں جانے کا اشارہ کیا۔ اقرا کسی بھی صورت یہ برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ شازل اس کی بجائے اس یتیم لڑکی کو توجہ دے۔ رات کا کھانا شروع ہوا تو ماحول میں ایک عجیب سی کھنچاوٹ تھی۔ شازل خاموشی سے کھانا کھا رہا تھا جبکہ تائی شاہانہ کی نظریں مرہا کو تلاش کر رہی تھیں تاکہ کسی بات پر غصہ نکالا جا سکے۔ "یہ سالن میں اتنا نمک کیوں ہے؟" تائی شاہانہ اچانک چلائیں۔ "تمہیں ہزار بار کہا ہے کہ کھانا دھیان سے بنایا کرو لیکن تمہارا دماغ تو کہیں اور ہی ہوتا ہے۔ مفت کی روٹیاں توڑنے کی عادت جو پڑ گئی ہے" مرہا نے سر جھکا لیا اور خاموشی سے برتن سمیٹنے لگی۔ وہ جانتی تھی کہ جواب دینے کا مطلب مزید باتیں سننا ہے۔ شازل نے چمچ پلیٹ میں رکھا۔ اس کے ماتھے پر سلوٹیں پڑ گئیں۔ اس نے تائی شاہانہ کی طرف دیکھا۔ اس کی بھنویں تن چکی تھیں اور چہرے پر ایک خطرناک سنجیدگی تھی۔ اس نے کچھ کہا نہیں بس اپنا ہاتھ روکا اور کرسی پیچھے دھکیل کر اٹھ گیا۔ اس کا اس طرح ادھورا کھانا چھوڑ کر اٹھنا تائی شاہانہ کے لیے کافی تھا۔ وہ فوراً خاموش ہو گئیں لیکن ان کا غصہ اب دگنا ہو چکا تھا۔
​کھانے کے بعد اقرا سیدھی اپنی ماں کے کمرے میں گئی۔ دروازہ بند کرتے ہی وہ پھٹ پڑی۔ "امی آپ نے دیکھا شازل نے آج کس طرح میری طرف دیکھنے کے بجائے اس مرہا کو نوٹس کیا؟ مجھے تو ڈر ہے کہ کہیں وہ اسے سر پر ہی نہ بٹھا لے۔" شاہانہ نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑا۔ "تم فکر مت کرو اقرا۔ میں اس لڑکی کو اس گھر میں زیادہ دن ٹکنے نہیں دوں گی۔ ہمیں آج رات ہی کچھ ایسا کرنا ہو گا کہ شازل خود اسے دھکے دے کر باہر نکالے۔" دونوں ماں بیٹی دبے لفظوں میں منصوبہ بنانے لگیں۔ وہ نہیں جانتی تھیں کہ دروازے کے باہر بانو ماسی کھڑی تھی۔ ماسی نے جب ان کی سرگوشیاں سنیں تو اس کا دل دھک سے رہ گیا۔ وہ پریشان ہو گئی کہ اب یہ دونوں اس بے سہارا بچی کے ساتھ کیا کرنے والی ہیں مگر وہ اپنی بے بسی کے ہاتھوں مجبور تھی۔ رات کافی گہری ہو چکی تھی۔ سارا گھر نیند کی آغوش میں تھا اور باہر مکمل سناٹا چھایا ہوا تھا۔ مرہا اپنے چھوٹے سے کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک دروازہ زور سے کھلا۔ تائی شاہانہ نے غصے سے اسے جھنجھوڑ کر جگایا۔ "اٹھو جلدی سے شازل کے کمرے کی صفائی ابھی تک کیوں نہیں کی تم نے؟ کل صبح اس کی ایک بہت اہم میٹنگ ہے اور وہ اپنے پیپرز ڈھونڈ رہا ہو گا۔ جاؤ ابھی جا کر اس کا کمرہ سیٹ کرو" شاہانہ نے سختی سے حکم دیا۔ مرہا گھبرا کر اٹھ بیٹھی۔ "تائی جان اتنی رات گئے؟ شازل بھائی سو رہے ہوں گے ان کی نیند خراب ہو گی۔ میں صبح جلدی اٹھ کر کر دوں گی۔" "تمہیں جو کہا ہے وہ کرو اگر شازل کو کل صبح اس کا کمرہ بکھرا ہوا ملا تو وہ مجھ پر غصہ کرے گا۔ جاؤ جلدی" شاہانہ نے اسے دھکا دیتے ہوئے کہا۔
​مرہا کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ وہ ڈرتے ڈرتے شازل کے کمرے کی طرف بڑھی۔ اس کے قدم منوں بھاری ہو رہے تھے۔ شازل کا رعب ویسے ہی اس پر حاوی رہتا تھا اور اب اتنی رات گئے اس کے کمرے میں جانا اسے اندر تک خوفزدہ کر رہا تھا۔ اس نے آہستہ سے دروازہ کھولا۔ کمرے میں ہلکی سی نائٹ بلب کی روشنی تھی۔ شازل بیڈ پر گہری نیند سو رہا تھا۔ اسے سر میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے وہ دوا کھا کر سویا تھا اور اردگرد سے بالکل بے خبر تھا۔ مرہا نے دبے قدموں اندر داخل ہو کر صوفے پر پڑے کاغذات اور فائلیں سمیٹنا شروع کر دیں۔ اسی لمحے باہر سے کسی کے قدموں کی آہٹ ہوئی۔ اقرا جو اندھیرے میں چھپی کھڑی تھی دبے قدموں آگے بڑھی۔ اس کے چہرے پر ایک شیطانی مسکراہٹ تھی۔ اس نے انتہائی خاموشی سے دروازے کی کنڈی پکڑی اور اسے باہر سے چڑھا دیا۔ کلک کی ایک ہلکی سی آواز آئی جسے سن کر اقرا وہاں سے فوراً کھسک گئی۔ اندر کھڑی مرہا کے کانوں میں جیسے ہی وہ آواز پڑی اس کے ہاتھ سے فائل چھوٹ کر نیچے گر گئی۔ اس نے جلدی سے پلٹ کر دروازے کی طرف دیکھا۔ اس کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا۔ اس نے آگے بڑھ کر دروازے کا ہینڈل دبایا لیکن وہ نہیں کھلا۔ دروازہ باہر سے لاک ہو چکا تھا۔ خوف کی ایک لہر اس کے پورے جسم میں دوڑ گئی۔ اس کا سانس اٹکنے لگا۔ اس نے آہستہ سے دروازہ کھٹکھٹایا۔ "کوئی ہے باہر؟ تائی جان؟ اقرا؟" اس کی آواز اس کے اپنے گلے میں پھنس رہی تھی۔ وہ شازل کے جاگنے سے بھی ڈر رہی تھی کہ اگر وہ اٹھ گیا تو وہ کیا سوچے گا۔
​کمرے کی خاموشی میں اسے صرف اپنے دل کی دھڑکن سنائی دے رہی تھی۔ اس نے دوبارہ ہینڈل کو زور سے ہلایا مگر سب بے سود تھا۔ اسے اب سمجھ آ رہا تھا کہ یہ تائی جان اور اقرا کی کوئی سوچی سمجھی چال تھی۔ وہ جان بوجھ کر اسے اس وقت یہاں بھیجنا چاہتی تھیں تاکہ صبح کوئی بڑا تماشا کھڑا کیا جا سکے۔ مرہا کو محسوس ہوا جیسے اس پر آسمان گر پڑا ہو۔ آنسو اس کی آنکھوں سے چھلک پڑے اور تیزی سے رخساروں پر بہنے لگے۔ وہ وہیں دروازے کے پاس زمین پر بیٹھ گئی اور اپنے گھٹنوں میں سر دے لیا۔ اس کی سسکیاں نکلنے لگیں لیکن وہ انہیں دبا رہی تھی تاکہ شازل کی نیند خراب نہ ہو۔ شازل دوائی کے اثر کی وجہ سے گہری نیند میں تھا اور اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کے کمرے میں کیا طوفان برپا ہونے والا ہے۔ یہ رات مرہا کے لیے زندگی کی طویل ترین اور اذیت ناک رات بن چکی تھی۔ ہر گزرتا لمحہ اس کے دل میں ایک نیا خوف پیدا کر رہا تھا کہ صبح جب روشنی پھیلے گی تو اس کی عزت کی کیا قیمت لگائی جائے گی۔ وہ روتے روتے صوفے کے ایک کونے میں سمٹ کر بیٹھ گئی بس یہی دعا کر رہی تھی کہ کوئی معجزہ ہو جائے اور وہ اس بند کمرے سے نکل سکے۔ مگر اندھیرا گہرا تھا اور باہر کوئی نہیں تھا جو اس کی خاموش فریاد سنتا۔ اس کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو اس صوفے کے کشن میں جذب ہو رہے تھے اور وہ بے بسی کی تصویر بنی صبح ہونے کا انتظار کرنے لگی۔ وہ ایک یتیم لڑکی تھی جس کا اس دنیا میں کوئی سہارا نہیں تھا اور اب اس کی رہی سہی عزت بھی داؤ پر لگ چکی تھی۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ چند گھنٹوں بعد روشنی ہوتے ہی اس گھر کی دیواریں اس پر کیا نیا الزام دھرنے والی ہیں۔ دوسری طرف تائی شاہانہ کے کمرے میں نیند کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ کمرے کی مدھم روشنی میں اقرا بے چینی سے ادھر ادھر ٹہل رہی تھی۔ وہ بار بار دیوار پر لگی گھڑی کی طرف دیکھتی جس کی سوئیاں بہت آہستہ چلتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ "امی آپ کو یقین ہے نا کہ ہمارا یہ پلان کام کر جائے گا؟" اقرا نے اپنے ناخن چباتے ہوئے پوچھا اس کی آواز میں ہلکی سی گھبراہٹ تھی۔ "اگر رات کے بیچ شازل جاگ گیا اور اس نے خود دروازہ کھول دیا تو؟" تائی شاہانہ بیڈ پر بڑے سکون سے ٹیک لگائے بیٹھی تھیں۔ انہوں نے اقرا کو ہاتھ کے اشارے سے اپنے پاس بیٹھنے کو کہا۔ "بیوقوف مت بنو اقرا اور سکون سے یہاں بیٹھ جاؤ۔" شاہانہ نے ہلکی آواز میں اسے سمجھایا۔ "شازل اتنی جلدی نہیں جاگنے والا۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے اس نے سر درد کی تیز دوا کھائی ہے۔ وہ صبح سے پہلے آنکھ نہیں کھولے گا۔ اور جب صبح وہ اٹھے گا تو دروازے پر ہم کھڑے ہوں گے۔" اقرا بیڈ کے کنارے پر بیٹھ گئی لیکن اس کی بے چینی کم نہیں ہوئی۔ "مجھے ڈر لگ رہا ہے امی۔ شازل کا غصہ آپ جانتی ہیں کتنا خطرناک ہے۔ اگر اسے ذرا سا بھی شک ہو گیا کہ دروازہ باہر سے ہم نے بند کیا تھا تو وہ گھر سر پر اٹھا لے گا۔" "وہ غصہ کرے گا لیکن ہم پر نہیں اس مرہا پر۔" شاہانہ کے چہرے پر ایک چالاک مسکراہٹ ابھری۔ "بس ایک بات کان کھول کر سن لو۔ کل صبح جب میں دروازہ پیٹوں گی تو تمہیں بس اتنا کرنا ہے کہ وہاں حیران ہونے کا ڈرامہ کرنا ہے۔ تمہارے چہرے پر ایسا تاثر ہونا چاہیے جیسے تمہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں۔ رونا دھونا اور شور مچانا میرا کام ہے۔ میں پورے گھر کو وہاں اکٹھا کر لوں گی پھر دیکھنا کہ شازل کس طرح اس منحوس کو دھکے دے کر باہر نکالتا ہے۔" یہ سن کر اقرا کے چہرے پر چھائی گھبراہٹ کم ہو گئی اور اس کی جگہ ایک شیطانی خوشی نے لے لی۔ اسے اب اپنی جیت بالکل سامنے نظر آ رہی تھی۔ "بس جلدی سے صبح ہو جائے امی مجھ سے اب مزید انتظار نہیں ہو رہا" اقرا نے گہری سانس لیتے ہوئے کہا۔ وہ دونوں ماں بیٹی اندھیرے میں بیٹھی بس کھڑکی سے باہر روشنی پھیلنے کا انتظار کرنے لگیں تاکہ وہ اپنے کھیل کا بڑا وار کر سکیں۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post