Maine Pyar Kiya By Haya Fatima - Complete PDF Novelians Castle

Novel NameMaine Pyar Kiya
WriterHaya Fatima
CategoryFunny Novel

Most Attractive Sneak Peak Of Maine Pyar Kiya By Haya Fatima

"Oh my...there's a woman's lipstick in your Lala's wardrobe. We already suspected that it was your Lala who turns into a woman and stands on the village road at night." Seeing the red lipstick, those people had come to look for their report cards in Ahan Khanzada's wardrobe because if they had had the chance, Ahan would have read it and married them. "Oh my...there's also a Jhumki here. He is saying that Gul should find a bride for his Lala, not a groom." She said curiously, but instead of Gul, she saw Ahan behind her and dropped the things from her hand. "Oh...how are we here? Lala, we have a habit of walking in our sleep...maybe when we are in your room..." She started to leave, saying in a confused manner when Ahan pushed her hard against the wardrobe. She didn't understand how to save herself, so she suddenly fainted and started falling down. Ahan gritted her teeth at his cleverness.
She was sweeping the stairs. She was humming and smiling, her hair tied in a bun, completely absorbed in herself when Ahil saw her climbing up from the bottom. She stopped for a moment. So that he would stop sweeping on seeing her and let her pass, but she kept sweeping and dropping dirt. Ahil shook his head in regret at her carelessness and turned to one side.
"Madam! Does it look like someone is coming up?" He spoke seriously, and she stopped with a groan.
"Yes, Lala!" She had stopped sweeping.
"Who hired you for this job?" He, who was well aware of her incompetence, was asking in surprise.
"Our mother..." She spoke quickly.
"The papers are finished, right? Now during the holidays, my mother has said, learn to do household chores."
"And you are learning to sweep? Look here, the corner of the stairs is covered in dirt. Sweep it properly." He ordered her and climbed the stairs and left. While she pursed her lips, she started looking at the place where the dirt was.
"Khadija... Oh Khadija."
"Yes!" Just then the maid started peeking from the railing above.
"Come on, you sweep now, I am tired."
"I haven't even finished half of one staircase yet."
"So what should I do? Do you take the salary for cleaning or me?" She spoke in a rage and threw the broom and quickly climbed the stairs and disappeared into the hall. Khadija made a face at her and started to complete the unfinished sweeping.
"Gul, your Lala, is a complete woman. I was sweeping and like a strict mother-in-law, she told me that there is dirt there and you are not sweeping properly. Is it fitting for men to act like such a mother-in-law?"
"Don't talk too much..." Gul stared at her but she leaned back on the sofa and started applying a mask to her face.
"Why are you applying this to your face today? According to you, your natural beauty doesn't need any tricks."
"Mum, I applied it to me while sweeping. My forehead sweated. Now, I am applying this mask so that it doesn't affect my face. Don't you know that excessive sweating damages your face?"
"No, madam, just tell me how many liters of sweat you had after sweeping half the stairs?" At that moment, Khadija also jumped in.
"Mind your own business. Gul, you people have put too much pressure on her. " She gritted her teeth and started getting up from there. Applying a mixture of besan and turmeric on her face, she was walking around the hall and at that moment Ahil came there again and saw her and narrowed her eyes.
"Now this woman will say something again. " She muttered.
"What did you say?'
"She didn't say anything. " She suddenly mumbled. And looked at his face carefully as if trying to guess whether he had heard the murmur.
"Your results are tomorrow. If the marks are less than 60 percent, right? Then pack your bags and bed and return to Quetta. I have told my grandfather. He is saying that anyway, they are preparing for your marriage. Education is not your only concern. "
" Yes, you have become a commissioner after studying. Congratulations. " She had said obediently at his tone.
"Good, congratulations! I have actually become a commissioner." He stared at her and moved on from there and she kept watching him go with her mouth open in surprise.
"So what should I do? Commissioner, tell me something."
She muttered loudly and went back inside.
She belonged to Quetta but she had been studying in college here for two years and was living in her aunt's house. Gul Meena and Ahil were both siblings. Both were intelligent and sensible but since she had come here Gul Meena had also become a bit like her. That is, lazy, arrogant, short-tempered and dull-minded. She was the only daughter of her parents, so she used to live there on her eyelids. Ever since she came here, her colors and manners were a mystery to everyone at the beginning. There she was the darling of her parents and here she was her aunt's. She had been living here for two years but whenever she went to Quetta during holidays, she would take Gul with her. Whereas Ahil always stuck to his strict routine, always seemed busy and serious. And she herself was often the target of scolding and criticism from her family. Even then, after washing her face and freshening up, she came to her room and got a call from her mother.
"Yes, mother."
"How is my daughter?"
"I am very tired. I have cleaned the entire house. I have also cooked food. I have also washed the dishes."
Gul Meena, standing at the gate, opened her mouth in surprise and was surprised by his boldness. The next moment, she jumped up and reached him, and the phone was snatched from his hand.
"She is lying, mother. She has only swept half the stairs..."
At his words, Alvina's eyes turned red with anger and her face immediately became angry.
Gul Meena held the phone towards her and he snatched it away.
"I was joking with my mother.

Urdu Sneak Peek

"اوئے ہوئے۔۔۔تمہارے لالہ کی الماری میں زنانہ لپ اسٹک۔ہم کو تو پہلے ہی شک تھا تمہارا لالہ ہی ہے جو رات کو عورت بن کر گاؤں کی سڑک پر کھڑا ہوتا ہے۔ " وہسرخ لپ اسٹک دیکھتے، وہ لوگ اہان خانزادہ کے الماری میں اپنی رپورٹ کارڈ تلاش کرنے آئے تھے کیونکہ فرصت ملتے اہان وہ پڑھتا تو دونوں کو فیل دیکھ ان کی شادی کر دی جاتی۔"اوئے ماڑا۔۔۔ یہاں تو جھمکی بھی ہے۔ہم کہہ رہا ہے گل اپنے لالہ کے لیے دلہن نہیں دولہا ڈھونڈنا۔" تجسس سے کہتی وہ پلٹی تھی پر اپنے پیچھے گل کی جگہ اہان کو دیکھ ہاتھ سے چیزیں نیچے گری تھی۔"اوہ۔۔۔ہم یہاں کیسے۔۔لالہ ہم کو نیند میں چلنے کا عادت ہے۔۔۔شاید جبھی تمہارا کمرے میں۔۔۔" وہ گڑبڑا کر کہتی نکلنے لگی جب اہان نے اسے سختی سے الماری کے ساتھ لگایا۔اسے کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیسے خود کو بچائے تو اچانک بےہوش ہوتی نیچے گرنے لگی اس کی چالاکی پر اہان نے دانت پیستے۔۔۔۔۔۔۔
وہ سیڑھیوں پر جھاڑو لگا رہی تھی ۔ گنگناتے مسکراتی بال جوڑے میں لپیٹے مکمل خود میں مگن تھی جب نیچے سے اوپر چڑھتے آہل نے اسے دیکھا ایک پل کو رکا ۔ تاکہ وہ اسے دیکھ کر جھاڑو مارنا روک دے اور وہ گزر سکے مگر وہ یوں ہی جھاڑو لگاتی مٹی گراتی رہی آہل اس کی بے دھیانی پر تاسف سے سر جھٹکتا ایک طرف ہوا ۔
"میڈم ! دکھائی دے رہا ہے کہ کوئی اوپر آرہا ہے ؟ " وہ سنجیدگی سے بولا تو وہ گڑبڑا کر رک گئی ۔
"ہاں لالہ ! " وہ جھاڑو مارنا روک چکی تھی ۔
"تمہیں اس کام پر کس نے لگایا ہے ؟" وہ جو اس کے نکمے پن سے بخوبی واقف تھا حیرانی سے پوچھ رہا تھا ۔
"ہمارا امی نے ۔۔" وہ جلدی سے بولی ۔
"پیپر ختم ہوئے ہیں ناں ۔۔ اب چھٹیوں میں امی نے کہا ہے کام سیکھو گھر کے ۔۔ "
"اور تم جھاڑو لگانا سیکھ رہی ہو ؟ یہاں دیکھو سیڑھی کے کونے میں ساری مٹی لگی ہے۔۔۔ ٹھیک سے جھاڑو لگاؤ ۔۔ " وہ اسے حکم دیتا سیڑھیاں چڑھ کر وہاں سے چلا گیا ۔ جبکہ وہ لب کچلتی اس جگہ کو دیکھنے لگی جہاں مٹی لگی تھی ۔
"خدیجہ ۔۔۔ او خدیجہ ۔۔"
"جی !" تب ہی اوپر کی ریلنگ سے ملازمہ جھانکنے لگی۔
"آؤ اب تم لگادو میں تھک گئی ہوں۔۔"
"ابھی تو ایک زینہ کا آدھا حصہ بھی پورا نہیں ہوا جی۔۔"
"تو میں کیا کروں ۔۔ صفائی کا تنخواہ تم لیتی ہو یا میں۔ ۔ " وہ بھڑک کر بولی اور جھاڑو پھینک کر تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر اندر ہال میں غائب ہوگئی ۔ خدیجہ منہ بنائے اس کا چھوڑئ ادھوری جھاڑو مکمل کرنے لگی ۔
"گل تمہارا لالہ جو ہے ناں پورا کا پورا عورت ہے ۔۔ میں جھاڑو لگا رہی تھی اور کسی کٹر ساس کی طرح مجھے کہا وہاں مٹی ہے تم صحیح سے جھاڑو نہیں لگا رہی ۔۔ بھلا مردوں کو زیب دیتا ہے ایسے ساس جیسا حرکتیں کرے؟"
"زیادہ مت بولو ۔۔۔ " گل نے اسے گھورا مگر وہ منہ چڑھاتی صوفے سے ٹیک لگا کر چہرے پر ماسک لگانے لگی ۔
" آج تم چہرے پر یہ کیوں لگا رہی ہو ۔۔ بقول تمہارے تمہارے قدرتی حسن کو تو کسی ٹوٹکے کی ضرورت نہیں ۔۔"
"اماں نے جھاڑو لگانے پر لگایا ناں مجھے ۔۔ میرے ماتھے پر پسینہ آگیا ۔۔ اب چہرے پر کوئی فرق نہ پڑے اس لیے یہ ماسک لگا رہی ہوں ۔۔ تمہیں نہیں پتا زیادہ پسینے سے چہرہ خراب ہوتا ہے ؟"
"نہیں میڈم جی ذرا یہ تو بتائیں آدھے زینے پر جھاڑو لگانے کے بعد آپ کو کتنا لیٹر پسینہ آیا تھا؟ اسی پل خدیجہ بھی وہاں آدھمکی ۔
"تم اپنا کام سے کام رکھو ۔۔گل مینا تم لوگوں نے اس کو زیادہ سر چڑھا رکھا ہے ۔۔ " وہ دانت کچکچاتی وہاں سے اٹھنے لگی۔ چہرے پر بیسن اور ہلدی کا مکسچر لگائے وہ وہیں ہال میں چکر لگا رہی تھی اور اسی پل آہل دوبارہ وہاں آیا۔ اسے یوں دیکھ آنکھیں سکیڑیں
"اب پھر کچھ کہیں گا یہ عورت ۔۔ " وہ بڑبڑائی۔
"کیا کہا تم نے ؟'
"کچھ نہیں کہا ۔۔" وہ یک دم گڑبڑائی ۔ اور غور سے اس کا چہرہ دیکھا جیسے اندازہ لگانا چاہ رہی ہو کہ کہیں اس نے بڑبڑاہٹ سن تو نہیں لی ۔
"پرسوں تمہارا رزلٹ ہے ۔۔ اگر نمبر 60 فیصد سے کم آئے ناں ؟ تو اپنا بوریا بستر سمیٹ کر کوئٹہ لوٹ جانا ۔۔ نانا سے کہہ دیا ہے ۔۔ وہ کہہ رہے ہیں ویسے بھی وہ تمہاری شادی کی تیاری کررہے ہیں ۔۔پڑھائی تمہارے بس کی بات نہیں ۔۔ "
"ہاں پڑھ لکھ کر آپ کمشنر لگ گئے ہیں ناں ۔۔مبارک ہو ۔۔ " اس کے لہجے پر وہ منمنا کر بولی تھی ۔
"خیر مبارک ! میں حقیقتاً کمشنر لگ چکا ہوں ۔۔" وہ اسے گھور کر کہتا وہاں سے آگے بڑھ گیا اور وہ منہ کھولے حیرت سے اسے جاتے دیکھتی رہی ۔
"تو میں کیا کروں۔۔ کمشنر صاحبہ کہیں کے ۔۔"
اونچا بڑبڑا کر وہ واپس اندر چلی گئی ۔
اس کا تعلق کوئٹہ سے تھا مگر وہ دو سال سے یہاں کالج میں پڑ رہی تھی اور اپنی پھپھو کے گھر رہ رہی تھی ۔ گل مینا اور آہل دونوں بہن بھائی تھے ۔ دونوں ذہین اور سمجھدار تھے مگر جب سے وہ یہاں آئی تھی گل مینا بھی کچھ کچھ اس کی طرح ہوگئی تھی ۔ یعنی سست، نخریلی,مغرور، منہ پھٹ اور کند ذہن ۔ وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی تبھی وہاں پلکوں پر رہتے رہتے جب سے یہاں آئی اس کے رنگ ڈھنگ شروع شروع میں سب کے لیے ایک معمہ ہی تھے ۔ وہاں ماں باپ کی لاڈلی تھی اور یہاں اپنی پھپھو کی ۔ وہ دو سال سے یہاں رہ رہی تھی مگر چھٹیوں میں کوئٹہ جاتی تو گل کو بھی ساتھ لے کر جاتی ۔ جبکہ آہل ہمیشہ اپنی سخت روٹین کے ساتھ جڑا رہتا ہمیشہ مصروف اور سنجیدہ دکھائی دیتا تھا ۔ اور خود اکثر ہی آہل کی ڈانٹ اور تنقید کا نشانہ بنتی رہی تھی ۔ اس وقت بھی وہ اپنا منہ دھو کر فریش ہونے کے بعد اپنے کمرے میں آئی تو اس کی امی کی کال آگئی ۔
"جی اماں جان ۔۔ "
"کیسی ہے میری بیٹی ۔۔"
"بہت تھک گئی ہوں ۔۔ پورے گھر کی صفائی کی ہے ۔۔ کھانا بھی بنایا ہے ۔۔ برتن بھی دھوئے ہیں ۔۔ "
گیٹ پر کھڑی گل مینا حیرت سے منہ کھولے اس کی دیدہ دلیری پر حیران ہوئی اگلے ہی پل لپک کر اس کے قریب پہنچتے فون اس کے ہاتھ سے جھپٹا ۔
"یہ جھوٹ بول رہی ہے ممانی جان اس نے بس آدھے زینہ پر جھاڑو لگایا ہے ۔۔۔ "
اس کی بات پر علوینا کی آنکھیں غصے سے لال ہوئیں اور اس کا فوراً ہی منہ بن گیا ۔
گل مینا نے فون اس کی طرف بڑھایا تو اس نے جھپٹ کر فون کھینچا ۔
"میں اپنی امی سے مذاق کررہی تھی تمہیں کیا ضرورت ہے بیچ میں ٹانگ اڑانے کی ؟"
کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا کہ تم مذاق کررہی ہو وینا ۔۔"
"بس ٹھیک ہے ۔۔ اماں اس چڑیل کا باتوں پر دھیان ہی مت دو ۔۔ آپ کو تو پتا ہے آپ کی بیٹی ابھی چھوٹی ہے۔۔"
"اٹھارہ سال کی ہو ۔۔مجھ سے ایک سال بڑی ۔۔ "
"اف ۔۔۔ دفع ہوجاؤ گل مجھے میری امی سے بات کرنے دو ۔۔ "
دوسری طرف زکیہ ان کی نوک جھوک پر ہنستی جارہی تھیں
"اماں۔ کیا آپ کو پتا ہے ۔آہل صاحبہ کمشنر بن گئے ۔۔"
"صاحبہ؟ تم میرے بھائی کا مذاق کیوں اڑ رہی ہو ؟اور کمشنر نہیں ڈپٹی کمشنر ۔۔" وہ یک دم تپ کر اس پر جھپٹی تھی۔ علوینا نے ہنستے ہنستے اپنی ماں کو جلدی سے اللہ حافظ کہتے فون کاٹا ۔
"اچھا اچھا ۔۔۔ سیریسلی ۔۔ مجھے بتاؤ ! یہ تمہارا لالہ کمشنر کیسے بنا ؟"
"کیسے بنا کیا مطلب ؟ تمہیں نہیں پتا ۔۔"
"نہیں مطلب یہ کب ہوا کب سے کمشنر بن گئے ۔۔ ؟
"ابھی دو ہفتے پہلے ہی تو تم نے صبح صبح کیک کھایا تھا ! وہ بھی پورا کا پورا ؟ "
"پورا کا پورا نہیں کھایا تھا وہ تو تھا ہی آدھا ۔۔"وہ منہ بنا کر بولی ۔
"کیوں میرے کھانے پر نظر رکھتی ہو ۔۔"
"ایک پاؤنڈ کا تو تھا ہی ۔۔"
"ایک پاؤنڈ تھا بس ۔۔۔ اچھا کیا وہ کیک اس کے کمشنر بننے کی خوشی میں تھا ؟ تبھی دوپہر کو مجھے موشن لگ گئے تھے ۔۔" وہ کہہ کر ہنسی اور اگلے ہی پل اسے گل کا تھپڑ کھانا پڑا ۔
"تمہیں میرے لالہ سے کیا مسئلہ ہے ۔۔ ؟"
"مسئلہ تو کوئی نہیں بس ذرا مغرور، غصیلا, ہر کام میں ٹانگ اڑانے والا ۔۔"
"بس بس ۔۔ ٹھیک ہے ۔۔ " گل نے ہاتھ اٹھا کر اسے خاموش کروا دیا ۔
٫مگر تم لوگوں نے اکیلے اکیلے کیک کاٹ کے سلیبریٹ کرلیا ۔۔ "
"میں تمہیں اس رات اٹھانے آئی تھی مگر تم نے مجھے لات مار کر بھگا دیا تھا ۔۔" گل نے اسے گھورا تو وہ یک دم دانت دکھا کر ہنسنے لگی ۔
"پتا نہیں ۔۔ مجھے یاد نہیں ویسے بھی میں جاگ رہی ہوتی تب بھی نہ آتی ۔۔ کیک کاٹنے سے پہلے تمہارا لالہ مجھ سے پوچھتا ۔۔ نیوٹن کی تھیوری یاد ہے ؟ مادام کیوری کی نسلوں کے نام بتاؤ ۔۔ نیل آرمسٹرانگ کے دادا کی چار بیویوں میں سے کتنے کتنے بچ۔۔ "
"نیل آرمسٹرانگ پٹھان نہیں تھا جو چار بیویوں سے درجن بھر بچے پیدا کرلیتا ۔۔ " گل نے چڑ کر کہا تو وہ پھر کھلکھلا نے لگی ۔
"بہت زیادہ ہنستی ہو تم علوینا ۔۔ تمہارا منہ درد نہیں کرتا ۔۔"
"نظر لگا دو تم میری ہنسی کو ۔۔" وہ بگڑ کر کہتی پلنگ پر دھڑام سے گر گئی ۔ گل تاسف بھری نظروں سے اسے دیکھتی رہی اور پھر اٹھ کر کمرے سے نکلنے لگی تب ہی اسے یاد آیا ۔
"ارے ہاں ۔۔ میں تو تمہیں کھانے کے لیے بلانے آئی تھی ۔۔۔"
"واہ بھئی واہ ۔۔ اور بلائے بغیر واپس جارہی ہو ؟ کیا بنا ہے کھانے میں ؟"
"نہاری ۔۔۔"
"واہ ؛ میں ابھی آئی ۔۔" وہ سونے کا ارادہ کینسل کرتی اس کے پیچھے ہی چل پڑی تھی ۔
Ⓕⓞⓛⓛⓞⓦ ⓐ. Ⓐⓨⓨⓤⓑⓘ
"میں تمہیں منع نہیں کررہی آہل ! بس کچھ وقت چاہیے ۔۔ اور یقین کرو میں خود اس وقت بہت مشکلات میں ۔۔"
"میں سمجھتا ہوں تمہاری مشکلیں عالیہ ! اور میں ہر مشکل میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں ۔ ہم پچھلے دس سال سے ساتھ ہیں۔" وہ نازک بدن اور سنہرے رنگے ہوئے بالوں والی لڑکی تھی ۔ جس کے چہرے پر نفاست سے میک اپ کیا ہوا تھا ۔
"مجھے ایک ٹائم لائن دو عالیہ ۔ تاکہ مجھے اندازہ ہو کہ مجھے مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا ۔" آج کے دن وہ زیادہ سنجیدہ تھا ۔یا شاید ایک واضح جواب چاہتا تھا ۔
"تم ایسے کیوں کہہ رہے ہو جیسے میں کہیں بھاگی جارہی ہوں آہل ! تمہیں اتنی جلدی کیوں ہے ؟"
"دس سال بعد بھی تمہیں لگ رہا ہے کہ مجھے جلدی ہورہی ہے ؟" آہل کو اس کی باتیں زچ کررہی تھیں پتا نہیں کیوں اسے محسوس ہورہا تھا جیسے وہ اس رشتے کو آگے بڑھانا ہی نہیں چاہتی۔
میں تمہارے مجبوری ہے سمجھتا ہوں تمہاری مشکلات میں تمہارے ساتھ ہوں میں ہر مشکل میں تمہارے ساتھ رہوں گا شادی کے بعد بھی تمہیں سپورٹ کروں گا تمہاری فیملی میں جو ایشوز ہیں وہ میرے بھی ہوں گے میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا تم یہ بات سمجھنے کی کوشش تو کرو وہ کیوں لگتا ہے کہ مجھ سے شادی کے بعد تم اپنی فیملی سے بالکل کٹ کر رہ جاؤ گی؟"
"دیکھو شادی مذاق تو نہیں ہے اس کے لیے بہت کچھ چاہیے ہوگا ہزاروں تیاریاں ہوں گی۔۔۔
"وہ سب میں مینیج کرلوں گا ۔" آہل کا جواب صاف اور واضح تھا۔ عالیہ لب بھینچ کر رہ گئی ۔ حقیقت یہ نہیں تھی کہ اس کے مسائل بہت زیادہ تھے حقیقت یہ تھی کہ وہ آہل اور سیف میں سے کسی ایک کو ہی چن سکتی تھی۔سیف خاندانی سیاست دان تھا ۔ جدہ پشتی دولت اور طاقتور خاندان ۔ وہ چاہتی تھی کہ کسی طرح سیف دوستی سے آگے بڑھ کر شادی کی بات تک آئے تو وہ آہل کو بھی جواب دے دے ۔ مگر سیف ابھی بھی کسی واضح اشارے پر نہیں آیا تھا ۔ مگر اس سے محبت کا دعویٰ کرتا تھا جبکہ آہل اور عالیہ دس سالوں سے ساتھ تھے ۔آہل کو وہ پسند بھی کرتی تھی اور اس سے شادی کے لیے بھی راضی تھی مگر کچھ عرصے پہلے جب سید اس کی زندگی میں آیا تو وہ اس کے عیش و عشرت اور طرز زندگی سے بہت زیادہ متاثر ہوچکی تھی اور اس کی دلی خواہش تھی کہ سیف اس سے شادی کرلے تو نہ صرف اس کی بلکہ اس کے گھر والوں کا مستقبل بھی بدل جائے گا ۔ اس کا اپنا تعلق مڈل کلاس سے تھا ۔ ضروریات زندگی تو پورے ہوجاتے تھے مگر خواہشات کا پورا ہونا ہمیشہ ایک امتحان ہی رہا تھا ۔ جبکہ آہل کا تعلق اپر کلاس تھا وہ اچھے خاصے کھاتے پیتے گھر کا لڑکا تھا مگر سیف کا طبقہ اور اونچا تھا ۔ ایلیٹ کلاس جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر جہازوں پر سفر کرتے تھے۔ کسی دوسرے ملک کا سفر ان کے لیے ایسا تھا جیسے ایک گلی سے نکل کر دوسری گلی میں داخل ہونا ۔ یہی وجہ تھی کہ وہ آہل سے دامن بچا کر سیف کو اپنی زندگی میں لانا چاہتی تھی لیکن اتنی بھی بے وقوف نہ تھی کہ سیف کے واضح اشارے سے پہلے ہی آہل کو چھوڑ دیتی اور دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی
آج بھی ان کی گفتگو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی اور آہل بگڑا موڈ لیے گھر پہنچا تھا جہاں سامنے ہی علوینا بیٹھی گملوں پر رنگ کررہی تھی ۔ چہرے اور کپڑوں پر پینٹ لگا تھا لیکن جس چیز کو دیکھ کر آہل کا دماغ گھوما تھا وہ اس کی سفید شرٹ تھی جو اس کے جسم پر تھی۔ وہ شرٹ اسے عالیہ نے تحفے میں دی تھی اور اسے یوں رنگ برنگی پینٹ سے لتھرا دیکھ وہ سن ہی تو رہ گیا تھا۔
"یہ تم کیا کررہی ہو اور یہ شرٹ تمہیں کہاں سے ملی ؟ "وہ کرخت لہجے میں پوچھ رہا تھا ۔ وہ یک دم گڑبڑائی۔ شرٹ پر کی ڈوپٹہ لیا ہوا تھا جو فی الحال زمین پر پڑا ہوا تھا۔
"اسٹور روم سے ۔۔ " وہ وہیں بیٹھے بیٹھے جواب دے رہی تھی ۔آہل اس کے عین سر پر جا کھڑا ہوا تھا ۔
"اور کس کی اجازت سے ؟"
"اجازت ؟" وہ الجھن بھرے انداز میں اسے دیکھ رہی تھی ۔
"یہ میری شرٹ ہے علوینا ؟"
یہ سنتے علوینا کا چہرہ یک دم سرخ پڑا ۔ اس نے بے یقینی سے اسے دیکھا ۔ اس کے چہرے کی سرخی پر آہل کا دماغ مزید گھوما۔
"مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ کی ہے میں نے تو گل سے کہا تھا اس کی کوئی شرٹ دینے کے لیے اسی نے مجھے یہ دی ۔۔" وہ وضاحت دیتے بولی ۔ آہل تیوریاں چڑھائے اسے کچھ پل دیکھتا رہا۔
"میں آپ کو دھو کر واپس کر۔۔۔ "
"نشان نہ بھی ہٹیں تو بھی مجھے یہ صاف ستھری حالت میں واپس چاہیے ۔۔ " وہ اسے انگلی اٹھا کر باور کرواتا وہاں سے جانے لگا ۔
"سارے کے سارے نمونے ہیں ۔۔" وہ بڑبڑا کر جاچکا تھا ۔
"زنانہ سی نرم نرم شرٹ ہے پتا ہی نہیں چلا کہ اس کی بھی ہوسکتی ہے ۔۔ میں بالکل ٹھیک سوچتی ہوں ۔۔ واقعی یہ تھوڑی تھوڑی عورت ہے۔۔" وہ بڑبڑاتے ہوئے اپنا سامان سمیٹنے لگی۔ بوریت سے بچنے کے لیے وہ نیٹ پر یہ ایکٹیویٹی دیکھنے کے بعد خود بھی گھر کے گملوں پر پینٹ کرنے کا شوق لیے لان میں چلی آئی تھی مگر اب اس کادھیان مکمل طور پر بھٹک چکا تھا ۔ وہ بھی اس کے پیچھے اندر گئئ تو وہ اسی پل سیڑھیاں اترتا دکھائی دیا ۔
"ماما اور گل کہاں ہیں ؟ " وہ پوچھ رہا تھا ۔
"وہ آپ کی پھپھو کے گھر گئے ہیں ۔۔"
"اور خدیجہ کہاں ہے ؟"
"خدیجہ کے بھائی کی شادی ہے ۔۔" اس نے جواب دیا ۔
"کامران ۔۔"وہ یک دم یاد آنے پر رکا ۔ پھر بڑبڑایا مگر تب تک اس کی ہنسی چھوٹ چکی تھی۔ آہل اسے گھورنے لگا ۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification

Post a Comment

Enter The Name of Requested Novel...

Previous Post Next Post